ہالینڈ، سماجی شخصیت چوہدری اقبال (قاضیاں) نانا بن گئے۔
مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات کی جانب سے
صمیم قلب سے مبارکباد اور دعائیہ کلمات ۔۔۔!!
ہالینڈ (ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائند خصوصی۔۔۔ جاوید بٹ پیارا )ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی متحرک نمایاں سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال ( قاضیاں) نانا بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ 7 دسمبر 2024 کو کمیونٹی کے حلقوں میں یہ خبر سامنے آئی کہ چوہدری محمد اقبال نانا بن گئے ، یہ خبر سنتے ہی موصوف کے قریبی محبوب دوستوں روزنامہ روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی ، ممتاز سماجی رہنما اور روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائر یکٹر میاں عاصم محمودکشمیر پیس فورم نیدر لینڈز کے صدر راجہ زیب خان، میاں عمران ، چوہدری اکرام الحق ، جاوید بٹ پیارا اورپراپرٹی ڈیلر علی اعجاز نے اس خوشی کےموقعہ پر صمیم قلب سے مبارکباد دیتے ہوئے نومولود بچی کی صحت و تندرستی اچھے نصیب اور طویل زندگی کے لئےدعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
یاد رہے چوہدری محمد اقبال قاضیاں کی صاحبزادی کی شادی گزشتہ سال 14 اگست 2023 کو سر انجام پائی تھی جو رخصت ہو کر برطانیہ کے شہر بلیک برن میں قیام پذیر ہیں