Daily Roshni News

سنیئر گروپ طیبہ مسجد ایمسٹرڈیم کے زیر انتظام و انصرام روزے داروں کے اعزاز میں منظم شاندار افطار ڈنر

سنیئر گروپ طیبہ مسجد ایمسٹرڈیم کے زیر انتظام و انصرام

روزے داروں کے اعزاز میں منظم شاندار افطار ڈنر

مختلف مکاتب فکر سے وابستہ حضرات کی بھر پور شرکت۔۔۔!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی ). ماہ صیام  کاہر لمحہ ہر لحظہ رحمتوں اور برکتوں سے معمور ہے۔  مذکورہ مہینے میں برسنے والی  رحمتوں کی موسلا دھار بارش سےفیضیاب ہونے کے لئےمسلمان کثرت عبادات  ذکر و اذکار کر کے اپنے قلوب و اذہان کو منور کرتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہے اپنی روحانی تسکین کو مزید تقویت دینے کے لئے روزے داروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام  بھی کرتے ہیں۔ متذکرہ تمام اعمال مسلمان کے لئے توشہ آخرت ہیں۔

ہر سال ماہ صیام میں مساجد اور اسلامی مراکز میں روزانہ کی بنیاد پر افطار کا با قاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے . امسال رمضان المبارک 2025 میں بھی یہ تسلسل اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے ۔ بروز اتوار 23 مارچ  طیبہ  مسجدا یمسٹر ڈیم کے سینٹر گروپ کی جانب سے روزے داروں کے اعزاز میں منتظم شاندار گرینڈ افطار ڈنر کا انتظام و انصرام کیا گیا جس

میں مختلف مکاتب فکرسے وابستہ حضرات نےکثیر تعداد میں شرکت کر کے روزہ افطار کیا۔ مذکورہ گروپ کے ممبر عابد غزنوی نے بذریعہ ٹیلی فون  گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال ہمارے سینیٹر گروپ کے ممبران اجتماعی طور پر سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں

یہ سلسلہ تقريبا 17 برس سے جاری ہےخاص بات یہ ہے کہ متذ کرہ افطار ڈنر کی تیاری کے  سلسلے میں  خریداری سے پکوائی تک کے سارےمراحل کی تکمیل میں سب ساتھی مل کر  حصہ لیتے ہیں۔

 معزز ممبران کے اسمائے گرامی یہ ہیں۔ حاجی شفیع ، میاں خالد ناصر خان، شبیر، روف غوری، زاہد خان، انور ثاقب، ملک پرویز، ملک ریاست، ریاض اعوان، ارشد اعوان، بخاری شاہ، مبشر اور عابد غزنوی شامل ہیں۔

یاد رہےاس سال کے افطار ڈنر جو 23 مارچ 2015کو مسجد طیبہ ایمسٹرڈیم میں روزے داروں کے اعزاز میں دیا گیا : چار سو سے زائد حضرات نے شرکت کی.

Loading