Daily Roshni News

سوال تو اٹھے گا ؟؟؟؟۔۔۔انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی (آسٹریا)

سوال تو اٹھے گا ؟؟؟؟

انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی (آسٹریا)

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی آسٹریا)جاپان میں پچھلے تیس سال میں چوری نہیں ہوئی، کوئی بھوکا نہیں سوتا، زلزلے کے وقت کیمپوں میں سب کچھ رکھ دیا جاتا ہے کوئی ایک چھٹانک ضرورت سے زیادہ نہیں لیتا، دیانتداری میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں، سڑک پر ایک کروڑ پھینک دیں کوئی نہیں اٹھاتا، آپ کندھا ماریں سامنے والا معذرت کرتا دکھائی دے گا، ترقی اور ٹیکنالوجی میں دنیا سے دس سال آگے جیتے ہیں،  کام اتنا کرتے ہیں کہ وزیراعظم ہاتھ جوڑ کے آرام کے مشورے دیتا ہے، سیگریٹ کی راکھ جھاڑنے کی ڈبیا جیب میں رکھتے ہیں، صفائی اتنی سڑکوں میں منہ نظر آئے، پابندي وقت اتنی کہ پانچ منٹ ٹرین لیٹ ہوئی تو پوری کمپنی بند کر دی_ اخلاق اتنا بلند آپ حیرت سے منہ تکتے رہ جائیں اخلاص مہمان نوازی اور ثقافت کمال محبت اور وفا اتنی کہ  جاپانی بیوی پوجا کرنے لگ جائے اور آپ کو اتنا کھلائے کہ موٹے ہونے کا خوف طاری ہو جائے،

چاول کی فصل مرغوب غذا، ایک دفعہ قحط پڑا تو تیس سال کا ایسا ذخیرہ کر لیا کے  دنیا سے چاول نایاب ہو لیکن وہاں سے ختم نا ہو، جاپانی جس کے ہو گے بس پتھر پر لکیر،

نظام صحت ایسا کہ ٹوائلٹ آپ کو جسم کی پوری ڈیٹیل دے دے، 

دو نمبری اور بےایمانی کا تصور محال،

اور

*جس ملک میں لاکھوں لوگ تبلغی اجتماعات میں جاتے ہوں. جہاں لاکھوں لوگ دعوت دین کے لیے سفر کرتے ہوں. جہاں سے لاکھوں لوگ بیت اللہ عمرہ اور حج کے لیے جاتے ہوں . میلاد النبی کے موقع پر ہر شہر میں جلوسوں میں لاکھوں لوگ شامل ہوں جس ملک میں ہر رات لاکھوں محافل میلاد اور دروس قرآن ہوتے ہوں . جس ملک میں یوم عاشور والے دن لاکھوں لوگ غم حسین میں عزاداری کرتے ہوں . جس ملک میں عید اور جمعے کے بڑے بڑے اجتماعات ہوتے ہوں .جس ملک میں تسبیحات پڑھنے والے لاکھوں میں اور درود و سلام کی تعداد اربوں میں ہو.

وہ ملک ایمانداری میں دنیا میں 160ویں نمبر پر آئے اور کافروں کا جاپان Honesty میں نمبر ون ملک قرار پائے تو سوال تو اٹھے گا کہ ہم کس کو دھوکہ دے رہے ہیں.

Loading