سوال ۔آپ جو تسبیحات دیتے ہیں ان کے اثرات بہت سخت ہوتے ہیں اور بعض اوقات تو بہت ہی سخت ہوتے ہیں ایسا کیوں ہے؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جواب: یہ بالکل غلط ہے تسبیح کا اثر کبھی بھی سخت نہیں ہو سکتا۔ ہوتا یہ ہے کہ بعض لوگ In born (جبلی یا پیدائشی) تصورات لے کر تسبیح پڑھتے ہیں۔ میں نے آج تک کسی کو یہ نہیں کہا کہ تم Concentration (یکسوئی) سے تسبیح پڑھو۔ جو لوگ بھی Concentration سے تسبیح پڑھتے ہیں وہ خدا سے کچھ چھیننے کی کوشش کرتے ہیں. میں یہ کروں گا، شدت سے کروں گا، محنت کروں گا، تو اس کے عوض مجھے اللّٰه مجھے کوئی مؤکل دے دے گا۔ کوئی فرشتہ یا کوئی power دے دے گا. مجھ سے کچھ ہو جائے گا۔ یہ “ہو جانے” کی توقع ان کو بیمار کر دیتی ہے۔ سر درد لگا دیتی ہے۔ دل دھڑکنا شروع ہو جائے گا۔ تسبیح کرنا کوئی عجیب و غریب بات نہیں ہے۔ تسبیح زمین و آسمان میں ہو رہی ہے۔ پہاڑ تسبیح کرتے ہیں، ناچنا نہیں شروع کر دیتے۔ ستارے گرنا نہیں شروع کرتے ورنہ ہمیں بھی ساتھ ہی لے جاتے۔(وہ اللّٰه وہ ذات ہے نہیں کوئی الہ مگر وہی جاننے والا ہے غیب کا اور حاضر کا وہ رحمان ہے اور رحیم ہے۔ وہ اللّٰه وہ ذات ہے نہیں کوئی الہ مگر وہی۔ بادشاہ بہت مقدس، سراسر سلامتی، امن دینے والا، نگہبان، زبردست، بازور حکم نافذ کرنے والا، بڑا ہو کر رہنے والا، پاک ہے اللّٰه اس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں)۔یہ سب اللّٰه کے اچھے نام ہیں زمین و آسمان سب انہی ناموں کی تسبیح کرتے ہیں۔ جب کسی اور چیز کو تسبیح سے فرق نہیں پڑ رہا، گائے بکری نہیں بن جاتی۔ کوئی بکری تسبیح سے شیر نہیں بن جاتی۔ معمول کے مطابق زندگی جاری رہتی ہے تو پھر آپ کیسے کہہ سکتے ہو کہ اس نے آپ میں یہ غیریت اور یہ سر درد پیدا کیا البتہ آپ کی توجہات تسبیح کو غلط Interpret (تشریح) کرتی ہیں۔ ہمارا Libido (نفسِ اسفل) release ہو کر ہمارے Psychological effects پیدا کر دیتا ہے۔ یہ سر درد ہماری In-built forces of mind (ذہنی خود ساختہ طاقتوں) کی وجہ سے ہے۔ جتنا آپ اسے نرمی سے پڑھو گے تو یہ تسبیح نہ صرف آپ کی ان کیفیات کو لے جائے گی بلکہ آپ کو بالکل Fresh اور تازہ دم کر دے گی۔ تسبیح تو کی ہی اس لیے جاتی ہے کہ شدتِ خیال موجود کو یا شدتِ نفسیات کو دور کرکے راہِ اعتدال پر گامزن کرے اور اعتدال میں تو سر درد نہیں ہوتا۔. Maawary SarabPage #138Prof. Ahmad Rafique Akhter