Daily Roshni News

سورج گرہن کو دیکھنا آنکھوں کے لیے نقصان دہ کیوں ہے؟

سورج گرہن کو دیکھنا آنکھوں کے لیے نقصان دہ کیوں ہے؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل )جواب:چاہے سورج گرہن ہو یا نہ ہو، اگر سورج کی روشنیاں براہ راست آپ پر پڑ رہی ہیں تو پھر کسی بھی صورت سورج کو ٹکٹکی باندھ کر نہیں دیکھنا چاہیے۔ سورج گرہن کے دوران بالخصوص اس لیے منع کیا جاتا ہے کہ عام روزمرہ زندگی میں کوئی بھی سورج کو اتنے دھیان اور غور سے نہیں دیکھتا کیوں کہ سب کو اس کے مضمرات کا پتہ ہے۔ لیکن جب سورج گرہن ہوتا ہے تو دل چسپی اور اشتیاق سے لوگ بلا اختیار سورج کو دیکھنے لگ جاتے ہیں جن سے ان کی آنکھوں کو بے پناہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سورج سے ہمہ وقت متعدد قسم کی شعاعیں اور ریڈیشنز خارج ہورہی ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک الٹرا وائلٹ شعاعیں ہیں۔ یہ شعاعیں انسانی آنکھ کی ریٹینا پر براہ راست پڑیں تو ان سے بینائی جا سکتی ہے۔ سورج گرہن کے وقت گو کہ سورج کی روشنی مدھم پڑھ جاتی ہے مگر کافی مقدار میں الٹرا وائلٹ شعاعیں پھر بھی کسی نہ وجہ سے زمین تک پہنچ جاتی ہیں۔ یہ شعاعیں چاہے بہت ہی معمولی مقدار میں  ہی کیوں نہ ہوں، انسانی بصارت کےلیے بے انتہا نقصان دہ ہیں۔

کافی لوگ سورج گرہن کے دوران الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچنے کےلیے عینک یا ایکس ریز فلمز کا استعمال کرتے ہیں جو کہ اس صورت حال میں کارآمد نہیں۔ الٹرا وائلٹ شعاعیں ان میں با آسانی کراس ہو جاتی ہیں چاہے انہیں گزرنے کےلیے صرف 10 نینومیٹر جتنی جگہ ہی کیوں نہ ملے۔ یاد رہے ایک نینو میٹر nm کسی ایک میٹر کا ایک اربواں حصہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سورج گرہن کے دوران سورج کو بغیر کسی اسپیشل پروٹیکشن کے دیکھنے کی سختی سے ممانعت ہے۔

~ خیر بخش صاحب

Loading