Daily Roshni News

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کی بینچ کی تشکیل پر اعتراضات کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت 26ویں آئینی ترمیم کی درخواستوں کے فیصلے کے بعد سماعت کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو مخصوص نشستوں کے کیس کی لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم  کو بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنا تھا تاہم عمران خان نے ایک بار پھر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا جس کے بعد  لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس3  روز سے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آرہی ہے

Loading