سیاسی – سماجی اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اشفاق جٹ نے کھاریاں میں واقع بچوں کے لیے قائم منفرد تعلیمی ادارے المدثر ٹرسٹ کا دورہ
پیرس فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک پیرس فرانس) فرانس کی معروف کاروباری – سیاسی – سماجی اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اشفاق جٹ نے کھاریاں میں واقع بچوں کے لیے قائم منفرد تعلیمی ادارے المدثر ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر المدثر ٹرسٹ کے بانی سید مدثر شاہ نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
سید مدثر شاہ نے چوہدری اشفاق جٹ کو المدثر ٹرسٹ کا مکمل وزٹ کروایا اور اس پراجیکٹ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ المدثر ٹریس خاص طور پر بچوں کی تفریح، تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے تاکہ بچے محفوظ اور خوشگوار ماحول میں سیکھنے اور کھیلنے کے مواقع حاصل کر سکیں۔ یاد رھے کہ یہ ٹرسٹ خصوصی بچوں کے لئے ھے – اور اس میں 600 سے زیادہ معذور بچوں کو تعلیم و تربیت دی جاتی ھے – یہ ادارہ صرف اور صرف عوامی ڈونیشن پر چل رہا ھے – اس ادارے میں بچوں کو ہر طرح کی تعلیم دی جاتی ھے – چوھدری اشفاق احمد جٹ پہلے بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ھیں اور اس ادارے میں بھی انہوں نے ایک مکمل کلاس کی ذمہ داری اٹھا رکھی ھے – المدثر ٹرسٹ کھاریاں کے ڈائریکٹر سید مدثر شاہ نے اشفاق احمد جٹ کا ادارے سے تعاون پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکیلے اس بوجھ کو نھیں اٹھا سکتے – ضرورت ھے کہ مخیر حضرات آگے بڑھیں اور اس ادارے کو چلانے میں ان سے تعاون کریں- ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی زکوۃ، خیرات اور صدقات المدثر ٹرسٹ کھاریاں کو ڈونیٹ کریں- کسی ایک بچے کی تعلیم و تربیت کی ماہانہ ذمہ داری قبول کریں-
چوہدری اشفاق جٹ نے اس خوبصورت اور منفرد کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کے لیے اس طرح کے صحت مند اور تعمیری منصوبے معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں۔ انہوں نے سید مدثر شاہ کی محنت اور وژن کی تعریف کرتے ہوئے اس اقدام کو علاقے کے لیے ایک بہترین تحفہ قرار دیا۔ رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس
![]()






