Daily Roshni News

سیاسی  شخصیت طاہر اقرار شاہ کے جاں بحق رشتہ داروں کے لئے ایصال ثواب کی پروقار تقریب منعقد کی گئی

سیاسی  شخصیت طاہر اقرار شاہ کے جاں بحق رشتہ داروں

کے لئے ایصال ثواب کی پروقار تقریب کمیونٹی سینٹر دی ہیگ

میں منعقد کی گئی ، مختلف مکتبئہ  فکر کی شخصیات کی بھرپور شرکت۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔محمد جاوید عظیمی) گزشتہ دنوں ہالینڈ کی معروف شخصیت طاہر اقرار شاہ کے رشتہ دار پاکستان میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ان مرحومین کی روحوں کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے طاہر اقرار شاہ کی جانب سے محفل ایصال ثواب کا انعقاد کمیونٹی سینٹر دی ہیگ  کی مسجد میں کیا گیا۔ اس موقعہ پر مذکورہ مسجد کے امام  و خطیب علامہ  غلام مصطفےٰ نقشبندی نے حاضرین    محفل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اس دنیا  سے رخصت ہو جانے والے والدین اور عزیز  و اقارب کے لئے صدقہ اور  خیرات کرنا صائب عمل ہے اس ضمن میں انھوں نے رسول مختشم ﷺ کے فرمودات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ختم شریف پڑھنے کے بعد اجتماعی دعا میں مرحومین کی بخشش و مغفرت کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی مناجات پیش کی گئیں۔ قبل ازیں صادق بٹ، راشد علی خان اور مہر سعید نے بارگاہ رسالتﷺ میں نعتوں کی صورت میں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ متذکرہ محفل ثواب میں ہالینڈ کے مختلف مکتبئہ فکر کی نمایاں شخصیات کے علاوہ سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈآف مشن محمد واصف بھی شریک ہوئے۔پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر سے کی گئی۔

Loading