Daily Roshni News

سیاسی پارٹی ڈینک کے بلدیاتی امیدوار عدیل محمود سے یکجہتی کے لئے جلسہ عام 15 فروری کو ہوگا۔

سیاسی پارٹی ڈینک کے بلدیاتی امیدوار عدیل محمود سے یکجہتی کے لئے

جلسہ عام 15 فروری کو ہوگا۔ کمیونٹی کے خواتین و حضرات کو شرکت کی

دعوت خاص دی جاتی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر

 شرکا کی تواضع کھانوں سے کی جائے گی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی ) ہالینڈ بھر میں بلدیہ کے انتخابات 18 مارچ 2026 کو منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم میں مصروف عمل ہیں۔ بروز اتوار 15 فروری 2026 شام ساڑھے پانچ بجے دی ہیگ کے مقامی ہال میں سیاسی پارٹی

ڈینک کے بلدیاتی امیدوار عدیل محمود سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ جلسے میں کمیونٹی کے خواتین و حضرات اور نوجوانوں کو شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے. ذرائع کے مطابق ہال میں نماز مغرب کی ادائیگی کے لئے سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ جلسہ عام کے اختتام پر  لذت کام و دہن کے سلسلے میں شرکا کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی جائے گی۔ وقت کی پابندی کو  ملحوظ خاطر رکھیں ۔ یا د ر ہے عدیل محمود دی ہیگ کی معروف سماجی اور مذہبی شخصیت چوہدری خالد محمود کے صاحبزادے ہیں۔ عدیل محمود اس سے  قبل بھی متعدد بار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔ متذکرہ جلسہ عام سے متعلق مزید معلومات کے لئے خبر کے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ ضرور کریں۔

Loading