سیب کے چند طبی فوائد
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)اگر متلی اور الٹیاں آرہی ہیں کسی دوا سے نہ رکیں تو سیب پر کالا نمک لگا کر کھائیے
سیب میں فولاد ہوتا ہے جو جسم کے ہر خلیہ کو فوری آکسیجن پہنچا تاہے جس سے تکھاوٹ دور ہوتی ہے
سیب کو وہ استعمال کریں جن کو دماغی کمزوری ہے اور جلد بھول جاتے ہیں نسیان کا علاج ہےسیب سے جسمانی رطوبت کثرت سے پیدا ہوتی ہے جس سے جسم. نشوو نما پاتا ہے
دل کے مریض دل کی طاقت کے لیے سیب کا مسلسل استعمال سے جلد ادویات سے جان چھڑا سکتے ہیں
سیب کھانے سے موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے دل اور دماغ کو طاقت اور فرحت ملتی ہے
سیب کاٹ کر رکھنے سے یہ جلد سرخ ہو جاتا ہے یہ فولاد کی مقدار کی نشانی ہے
سیب سے سوداویت کا غلبہ دور ہو جاتا ہے جس سے نفساتی امراض میں بھی آفاقہ ہوتا ہے
سیب سے مالیخولیا بھی دور ہو سکتا ہے اس کے لیے اتنا مفید ہے
میٹھا سیب صبح و شام استعمال کرنے سے
کمزوری کے لیے الصبح نہار منہ میٹھا سیب اور دو تیں عدد چھلکا سمیت کھا کر اوپر سے دودھ پینے سے ہر قسم. کی کمزوری دور ہوکر صحت قابل رشک رنگ سرخ سفید ہو جات ہے
کھانا کھانے سے پیشتر دو عد سیب چھلکا سمیت کھانے سے دماغی کمزوری دور ہوتی ہے
سونے سے پہلے تین چار سیب کھانے سے قبض نہیں رہتی صبح پاخانہ دقت کے ساتھ نہیں آتا
رات کو ایک سیب کھانے کے بعد رات بھر پانی نہ پییں تو پیٹ کے ہفتہ بھر میں تمام کیڑے مر جاتے ہیں
میٹا سیب گرم. تر ہے پیکا سیب سرد تر ہے اور ترش سیب سرد خشک ہے سب سے بہترین سیب میٹھا اور پکا ہوا سیب ہے
ترش سیب نقصان دے ہے
سیب جادو کے اثر کو ختم. کرتا ہے اور زہر کے اثر کو کم کرتا ہے
شرابی کی شراب چھوڑانے کے لیے مفید ہے
ناشتے کیاستھ کھانے سے معدہ کو صاف کرتا ہے
ٹینشن پریشانی کو کم کرتا ہے اس میں ایسے سونگھ کر استعمال میں مفید ہے
سیب میں فاسورس کے اجزاء موجود ہیں، اسی لیے یہ مقوی دماغ بھی ہے۔ اس میں فولاد کے اجزاء بھی شامل ہیں اس لیے اس کا استعمال خون کے ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور چہرے کے سرخ و شاداب بناتاہے۔
سیب کا چھلکا اُتار کر کھانا ایک فاش غلطی ہے۔ اس کے چھلکے کی موٹائی میں وٹامنز کی ایک بڑی مقدار چھپی ہوتی ہے۔ جو کہ چھلکا اُتارنے پر عموماً ضائع ہوجاتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اسے چھلکے سمیت ہی کھایاجائے۔
سیب کھانے سے ہاضمہ کو تقویت ملتی ہے۔ سیب کھانا قبض کشااثر رکھتا ہے اور اس کے علاوہ جگر کا فعل بھی تیز کرتا ہے۔ سیب کا عرق معدے اور انتڑیوں کی بیماریوں کے لیے دافع جراثیم اور دافع بدبو ہے۔ گردوں کی صفائی میں اس کی کارکردگی لاجواب ہے۔
تقویت معدہ کے لیے:
تازہ سیب کے رس میں سیاہ مرچ، زیرہ اور نمک کا سفوف چھڑک کر پینے سے بھوک میں اضافہ ہوتاہے اور معدے کو تقویت ملتی ہے۔
۔ سیب دل کو شگفتہ اور دماغ کو تروتازہ کرتا ہے اس وجہ سے پریشانی وغیرہ کی صورت میں انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔
گردوں کی صفائی کے لیے سیب سے بہتر اور کوئی چیز نہیں۔
سیب کے چھلکوں سے نہایت لذیذ اور خوشبو دار چائے تیار کی جاسکتی ہے۔ جو چالیس سال سے اوپر خواتین وحضرات کے لیے بے حد مفید ہے۔
سیب کے چھلکوں کی چائے میں اگر لیموں اور شہد کا اضافہ کرلیا جائے تو یہ پیچش اور محرقہ بخار کی کمزوریوں کو دور کرتی ہے۔
اگر جوڑوں کے درد والے حضرات یہ چائے استعمال کریں تو انہیں خاصا فائدہ ہوتا ہے۔
سیب دانتوں کو مضبوط کرتا ہے اس کے اجزاء دانتوں اور مسوڑھوں میں جذب ہوکر انہیں خاصا مضبوط کرتے ہیں۔ اعضائے رئیسہ کو طاقت دیتا ہے۔ اعصابی کمزوری اس کے مسلسل استعمال سے دور ہوتی ہے۔
سیب ایک عدد لے کر اچھی طرح سے چھیل کر تھوڑا نمک لگا کر صبح نہار منہ تین روز تک کھانے سے سر درد کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔
سیب دل کی گبھراہٹ کو دور کرتا ہے یونانی اطباء سیب کا مربع کمزوری دل میں استعمال کرواتے تھے تازہ سیب اور میٹھا سیب کا بھی یہی فاعدہ ہے۔۔