Daily Roshni News

سید شاہ روز حیدر بلدیاتی انتخابات مارچ 2026 کے لئے ڈی66 کے اُمیدوار ہوں گے۔

ہالینڈ، سید شاہ روز حیدر بلدیاتی انتخابات مارچ 2026

کے لئے ڈی66 کے اُمیدوار ہوں گے۔

جاوید عظیمی سے خصوصی ملاقات۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز بروز بدھ 26 نومبر دی ہیگ کے قدیم رہائشی اور معروف فزیو تھراپسٹ سید شیر از اکرم کے صاحبزادے سید شاہ روز حیدر نے روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی سے خصوصی ملاقات کے دوران نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہالینڈ بھر میں بلدیاتی انتخابات 18 ما رچ 2026 کو منعقد ہوں گے ، مذکورہ انتخابات کے لئے معروف سیاسی جماعت ڈی66 نے مجھے اپنا اُمیدوار منتخب کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ روز نے کہا کہ عنقریب ہی میں انتخابی مہم کا آغاز کرنے جا رہا ہوں ۔ پاکستان کمیونٹی کی مختلف مکاتب فکر سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتیں کر کے ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کروں گا ،  جبکہ ان مسائل کے حل کے لئے ایوان میں آواز بلند کر کے  ان کو حل کرواؤں گا۔  تعلیم کے سلسلے میں کئے جانے والے سوال کے جواب میں انھوں نے بتانا کہ میں ٹی یو ڈیلفٹ یونیورسٹی سے انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہوں ۔ سید شاہ روز حیدر نے  اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہاکہ میں ہالینڈ کی مقامی سیاست میں بھر پور حصہ لے کر پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات سر انجام دوں گا اور میری ذاتی  خواہش ہے کہ نہ صرف میں اپنے والدین کا بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کرؤں ۔

ایک موقعہ پر انھوں نے اپنی انتخابی مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت راجہ سجاد حیدر کو انتخابی مہم کا ڈائریکٹر مقرر کیا ۔ اس خصوصی ملاقات کے اختتام پر روشنی نیوز کے روح رواں محمد جاوید عظیمی نے سید شاہ روز حیدر کی کامیابی کے لئے

دعائیہ کلمات ادا کئے۔

یادر  ہے متذکرہ ملاقات کے دوران اُمیدوار کے والد سید شیر از اکرم، اسرار علی اور راجہ سجاد حیدر موجود رہے۔

Loading