ہالینڈ، سید شہروز حیدر بلدیاتی امیدوار برائے ڈی66 کی
فرینڈز آف روشنی فورم کی ہفتہ وار بیٹھک میں خصوصی آمد
فورم کے اراکین نے پُر تپاک استقبال کیا ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی) دی ہیگ کے قدیم رہائشی سید شیراز اکرم جو پیشے کے لحاظ سے فزیو تھراپسٹ ہیں، ان کے صاحبزادے شہر وز حیدر 18 مارچ 2026 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعت ڈی66 کے امیدوارہیں۔ گذشتہ دنوں سید شہروز حیدر اپنے والد اور انتخابی مہم کے ڈائریکٹر راجہ سجاد حیدر،عامر یوسف اور اسرار احمد کے ہمراہ وفد کی صورت میں پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ تشریف لائے ۔ روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی، میاں عاصم محمود ایم ڈی ، جاوید بٹ پیارا ، میاں عمران ، چوہدری اقبال اوردیگر معزز اراکین نے پر تپاک استقبال کیا ۔ بعد ازاں انتخابی مہم کے ڈائریکٹر نے بلدیاتی امیدوار کا شرکا سے تعارف کروایا اور انتخابی مہم کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہی فراہم کی۔ سید شہروز حیدر نے اپنی سیاسی جماعت ڈی66 کے منشور کے اہم نکات جس میں مسلمانوں کے لئے علیحدہ قبرستان کے حصول پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے بھی شافی جوابات دیئے ۔ فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم اور دیگر حضرات نے بھی مذکورہ سیاسی جماعت کے منشور کو سر اہا ۔ گفتگو کے دوران امیدوار کے والد نے لذت کام و دہن کے سلسلے میں شرکا کی تواضع پاکستان مٹھائی سے کی اور وقت دینے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔
![]()





