سینیئر نائب صدر (پی سی ایف اے) سید غضنفر علی شاہ کی نماز جنازہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ادا کر دی گئی۔ میت پاکستان روانہ۔۔
آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد عامر صدیق)سینیئر نائب صدر (پی سی ایف اے) سید غضنفر علی شاہ کی نماز جنازہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ادا کر دی گئی۔ سید غضنفر علی شاہ مختصر علالت کے بعد ویانا کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ امام نور اسلامک سنٹر ویانا کے حافظ عبدالحفیظ الازہری کی امامت میں 23 ڈسٹرکٹ ویانا میں بتاریخ7 دسمبر بروز منگل مسجد اقصٰی میں باوقت 17:30 بجے ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد میت کھروٹاں سیدہ سیالکوٹ پاکستان روانہ کردی گئی ۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ میں سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی کونسلر شہزاد سلیم سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف سمیت،سعودی سفارت خانہ اسٹریا کے اسٹاف سمیت، آسٹریا کے مختلف شہروں سے خاندان کے افراد، دوست احباب انٹرنیشنل کمیونٹی ترکی، عربی اور پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی،سماجی،کاروباری،مذہبی،مختلف میڈیا کے نمائندوں اور اسپورٹس تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ امام او خطیب نور اسلامک سنٹر ویانا حافظ عبدالحفیظ الازہری نے اجتماعی دعا میں مرحوم کے درجات کی بلندی تمام مرحومین کیلئے دعائیں کی۔ سید غضنفر علی شاہ کی وفات پر مختلف پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا جن میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا،ادارۃ المصطفی آسٹریا،منہاج القرآن ویانا آسٹریا،پاک فرینڈ اسٹریا،پاک آسٹرین ایسوسییشن،نور اسلامک سینٹر،پاک مسجد المدینہ اسلامک سینٹر،مسجد بلال،دعوت اسلامی اسٹریا،امام بارگاہ علی سجاد،امام بارگاہ العصر اسلامک سینٹر،مسجد ابراہیم، تدفین کمیٹی ویانا اسٹریا،مراقبہ ہال آسٹریا،،پاکستان مسلم لیگ (ن) اسٹریا،پاکستان پیپلز پارٹی اسٹریا،پاکستان تحریک انصاف اسٹریا,پاکستان عوامی پارٹی اسٹریا،پاکستان انجمن فیملی، کشمیر کلچر سینٹر،کشمیر فریڈم فرنٹ اسٹریا، سالزبرگ کمیونٹی،لینس کمیونٹی،سینٹ پولٹن کمیونٹی،مختلف صحافیوں کی جانب سے محمد عامر صدیق،ریاض بلوچ،اکرم باجوہ،سید حسین نقوی،نواز خان،کم و بیش پاکستانی اور انٹرنیشنل مختلف تنظیموں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔مزید تنظیموں کے عہدے داران کا کہنا تھا کہ سید غضنفر علی شاہ جن کے جانے سے ہر دل افسردہ، ہر آنکھ اشکبار اور ماحول سوگوار ہو گیا ہے۔ سید غضنفر علی شاہ کا وصال نہ صرف ویانا بلکہ پوری پاکستانی کمیونٹی کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ہم بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت کرے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ اللہ تعالیٰ تاجدارِ کائنات ﷺ کی شفاعت سے مرحوم کو بہرہ ور فرمائے اور ان کے اہل خانہ و لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ ہم اس غم کے موقع پر ان کے خاندان اور پوری کمیونٹی کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔