پاکستانی صحافیوں کی معروف تنظیم آئی اےپی جے کے صدر
شاہد چوہان کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے
خصوصی ملاقات اور اپنی تنظیم کا تعارف بھی کروایا۔۔۔
ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد جاوید عظیمی) نٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے صدر شاھد چوھان نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب کو اپنا منصب سنبھالنے پر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے مبارکباد دی۔ ملاقات میں شاھد چوھان کی طرف سے گورنر کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورنر پنجاب کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خوب سراہا گیا اور یقین دہانی کرائی گئی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری تک پہچائے جائیں گے۔ اور جلد اس پر کام کیا جائے گا۔ دنیا بھر میں پھیلے 1کروڑ کے قریب اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انکے جائز حقوق کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی خدمات کو بھی خوب سراہا گیا۔