شاہینوں کے شہر سرگودھا کے ادبی ہیروز کا منفرد ورلڈ ریکارڈ 2026
پاکستان ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ نیوز ڈیسک )22 فروری 1903 میں معرض وجود میں آنے والی شاہینوں نے شہر سرگودھا کی 124 سالہ تاریخ میں ایک ساتھ ایک سو کتابوں کا سنگ میل عبور کرنے کا منفرد ورلڈ ریکارڈ بنانے والے ادبی ہیروز کی تفصیل درجہ ذیل ہے
ڈاکٹر ہارون الرشید تبسّم صاحب کی ادبی کتب کی تعداد 170, ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم صاحب کی کتابوں کی تعداد 110 اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر شاعر محمد یعقوب فردوسی امیربادشاہ کی کتابوں کی تعداد 166 ہے۔ مندرجہ بالا شعراء کرام کی ایک ساتھ ایک سو کتابوں کی اشاعت ایک ادبی ورلڈ ریکارڈ ہے لہٰذا ہماری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ مندرجہ بالا شخصیات کو وی آئی پی شخصیات کا درجہ دیا جائے اور ان کی بےمثال ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں تمغا امتیاز سے نوازا جائے۔ اس بات کا اظہار بین الاقوامی شہرت یافتہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر شاعر محمد یعقوب فردوسی امیربادشاہ نے ایک ملاقات کے دوران کیا انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسّم صاحب کو تمغا حسن کارکردگی بعد از مرگ سے نوازا جائے
![]()

