پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کے باعث آسٹریلوی لیگ بگ بیش(بی بی ایل) سے باہر ہوگئے۔
بگ بیش میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے شاہین آفریدی ہفتے کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کاشکار ہوئے تھے۔
شاہین انجری کی وجہ سے صرف 3 ہی اوور کراسکے تھے اور 14ویں اوور کے بعد میدان سےباہر چلے گئے تھے۔
برسبین ہیٹ نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے گھٹنے کی تکلیف کی تصدیق کی۔
تاہم شاہین آفریدی نے اب سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ ان کی انجری کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں فوری طور وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے جہاں وہ اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی نے سپورٹ کرنے پر برسبین ہیٹ اور فینز کا شکریہ ادا کیا۔
![]()
