Daily Roshni News

شفاف انتخابات اور نگراں حکومت کیلیے اسحاق ڈار موزوں نہیں، پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات اور نگراں حکومت کے لیے اسحاق ڈار موزوں امیدوار نہیں ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اور حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلیے ابھی کوئی نام زیرغور نہیں لیکن شفاف انتخابات اور نگراں حکومت کے لیے اسحاق ڈار موزوں امیدوار نہیں ہیں۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ کیلیے ابھی کوئی مشاورت شروع نہیں ہوئی۔ پہلے اتحادیوں میں نگراں وزیراعظم کیلیے باقاعدہ مشاورت ہو گی۔ اتحادیوں میں نام فائنل ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں ہے تو ان سے نگراں وزیراعظم کے لیے مشاورت ضروری ہے، لیکن وہ تو تتر بتر ہوگئی اور پارلیمنٹ میں بھی نہیں تو اس سے کیا مشاورت ہوگی۔

Loading