شمالی عراق میں غار میں تلاشی کے دوران گیس کے اخراج سے 8 ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔
ترک وزارت دفاع نے پیر کے روز تصدیق کی کہ شمالی عراق میں ایک غار میں تلاشی کی کارروائی کے دوران میتھین گیس کے اخراج سے 8 ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔
ترک وزارت دفاع نے کہا کہ یہ واقعہ اتوار کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے ایک ترک فوجی کی باقیات کو تلاش کرنے کے مشن کے دوران پیش آیا۔
وزارت دفاع کے مطابق غار میں گیس سے متاثر ہونے والے دیگر 11 فوجیوں کو بھی علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔