Daily Roshni News

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن روسی صدر پیوٹن سے ملنے روس پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اپنی لگژری اور بلٹ پروف آرمرڈ ٹرین میں سوارہوکر روس میں داخل ہوئے، ان کے ہمراہ شمالی کورین فوج کی اعلیٰ قیادت بھی موجود ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ کم جونگ کے ہمراہ فوجی قیادت کی موجودگی سے یہ امکان ظاہر ہوتا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل ہوسکتی ہے تاہم مغربی ممالک دونوں ممالک کی اس متوقع ڈیل پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں جسے روس یوکرین جنگ کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے دورہ روس کے دوران روسی صدر نے اسپیس سینٹر کے دورے کا اعلان کیا ہے اور توقع ہےکہ وہ کم جونگ کو ساتھ لے کر اس اسپیس سینٹر کا دورہ کریں گے تاہم اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہےکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات یہاں ہوگی یا نہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ کم جونگ اور پیوٹن کے درمیان بات چیت کا مقصد انسانی امداد ہے کیونکہ شمالی کوریا کو خوراک اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات کی قلت کا سامنا ہے جس کی ایک اہم وجہ یہ ہےکہ شمالی کوریا کی حکومت نے کورونا وبا کے بعد 2020 میں اپنی سرحدوں کو سیل کردیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ شمالی کوریا کے سربراہ کے دورہ روس کے دوران اسپیس سینٹر پر رکنا انتہائی اہم ہوگا کیونکہ شمالی کوریا روس سے اسپیس پروگرام میں مدد لینا چاہتا ہے۔

ایشیا کپ  کے سپر فور مرحلے میں سری لنکن اسپنرز نے بھارتی بیٹرز کو قابو کرلیا، بھارت نے اہم میچ  میں سری لنکا کو جیت کیلئے 214 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی ٹیم 50 ویں اوور میں 213 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان روہت شرما 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو بظاہر  درست ثابت نہیں ہوا، بھارتی بیٹرز سری لنکن اسپنرز کے جال میں پھنس گئے، تمام 10 وکٹیں اسپنرز کے نام رہیں۔

اوپنر شبمن گل 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی3، کپتان روہت شرما 53 رنز اور کے ایل راہول 39 پر پویلین لوٹے۔ اس کے علاوہ ایشان کن 33 رنز بناسکے، اس کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر سری لنکن اسپنرز کے سامنے زیادہ رنز نہیں بناسکا۔

47 اوورز کے بعد  بارش کے باعث میچ تھوری ڈیر روکا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد کھیل دوبارہ شروع کیا گیا۔

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

سری لنکا کی جانب سے نوجوان بولر دونتھ ولالاج نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اسپنر آسا لنکا نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنر مہیش ٹھکشنا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ مسلسل تیسرے دن کھیلنا ایک چیلنج ہے۔

اس موقع پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ ہم بھی اس پِچ پر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اب سینئر بن چکے ہیں۔

کولمبو میں کھیلا جارہا یہ میچ انتہائی اہم ہے، پوائنٹس ٹیبل میں اس وقت بھارت پہلے، سری لنکا دوسرے جب کہ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

دلچسپ صورتحال: پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے؟

بھارت آج کا میچ جیتنے کے بعد ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا، جب کہ اگر سری لنکا یہ میچ جیتتا ہے تو   اسے فائنل میں رسائی کے لیے صرف پاکستان کو شکست دینا ہو گی کیوں کہ اس کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہوگا۔

اگر پاکستان نے سری لنکا کو بڑے مارجن سے ہرا دیا تو فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔

Loading