شمسی طوفان کا ایک انعام
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آپ کو یاد ہوگا مئی کے مہینے میں بہت بڑا شمسی طوفان ہماری زمین سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں دنیا کے وہ ممالک جہاں سے northern lights دیکھنا نا ممکن تھا، وہاں کے لوگوں نے مشاہدے کیے اور دنیا بھر سے بہت حسین نظارے ہم سب کو دیکھنے کو میسر ہوئے۔
اس طوفان نے محض صرف ہمیں لائیٹز ہی نہیں دکھائی تھی بلکہ وقتی طور کے لیے اس طوفان سے ہماری زمین کے گرد چارج پارٹیکل ڈونٹ کی شکل کے دائرے بن گئے ہیں ۔
ہماری زمین تقریباً دو بڑے دائروں کے بیچ میں ہے
انکی پھیلاؤ کی بات کی جائے تو اندرونی تابکاری بیلٹ 1000 سے 1800 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے جو کہ زمین کی سطح سے قریب ہے۔
جبکہ دوسرا بیلٹ 13000سے40000 کلومیٹر تک پھیلا ہواہے۔
انہیں Van Allen Radiation Belts کہا جاتا ہے۔
یہ بیلٹ نہ صرف ہماری زمین کو سورج کی تابکاری شعاعوں سے بچاتی ہےبلکہ زمینی سطح سے اوپر خلا میں موجود تمام سیٹیلائٹ اور خلا بازوں کو بھی محفوظ رکھتی ہے۔
جس طرح زمین کے ریڈیشن بیلٹ ہے اسی طرح ہر اس فلکیاتی اجسام کے بیلٹ ہونگے جن کی میگنیٹیک فیلڈ ہوگی۔
اس طرح ہم اپنے خلا کے سفر کو شمسی تابکاری سےمحفوظ بنا سکتے ہیں ۔
لیکن مئی کے بھاری بھرکم شمسی طوفان نے ان دو دائروں کے درمیان دو نئے دائرے بنا دیے ۔ کچھ پتہ نہیں یہ کب تک وہاں موجود رہیں گے ۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ چند ماہ سے لے کر سال تک وہاں موجود رہ سکتے ہے۔
ناسا کے Colorado Inner Radiation Belt Experiment ( CIRBE) کیوب سیٹیلائٹ نے اسے دریافت کیا ہے اور سائنسدان اس سے موصول ہونے والے ڈیٹا کو پڑھ رہے ہیں ، دیکھتے ہیں یہ مہمان کب تک ساتھ ہے ہمارے۔
مدیحہ سلطان
سورس: CIRBE WEBSITE