شوق کا راستہ حقیقت کا راستہ ہے
تحریر۔۔۔ حضرت واصف علی واصف رح
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )معراج کے بعد کافروں نے حضرت ابوبکر صدیق ؓ سے کہا ،
کہ آپ کے پیغمبرﷺ کہتے ہیں کہ انہیں معراج ہوا ہے ۔۔۔،
تو حضرت ابوبکرؓ نے جواب دیا کہ
“اگر یہ حضورپاکﷺ نے فرمایا ہے ، تو پھر بالکل ٹھیک ہی ہے ۔”
آپ حضور پاکﷺ کے یہ درجے دیکھو ، کہ اتنے عرصہ کے بعد بھی ، لوگوں کے دلوں پر ، حکمرانی آپﷺ ہی کی ہے ۔
کائنات میں آج تک کسی انسان کی اتنی تعریف نہیں کی گئی جتنی آپؐ کی ۔
آپؐ کےزمانے میں بھی ، اور آپؐ کے بعد کے زمانے میں بھی ۔
یہ سب اللّہ کی شانیں ہیں ۔ اللّہ اس کو مزید بلند کرے گا ۔ اس لئے آپ ان باتوں کو مت سوچا کرو ۔
بس آپ شوق سے چلتے جاوٴ۔۔۔۔ اور یاد رکھنا ، شوق سے کبھی غافل نہ ہونا ۔
شوق کے پاس ہی اللّہ ہے ۔
بندے کے پاس اللّہ نہیں ہے ۔ اللّہ کہاں ہے ؟ شوق کے پاس ہے ۔ اللّہ صاحبانِ شوق کے پاس ہے ۔
اپنے شوق کی حفاظت ، دعا حاصل کر کے کیا کرو ۔ اپنے شوق کی حفاظت کیسے کرو ؟ دعاؤں کے ساتھ ، درخواست کے ساتھ ، التجا کے ساتھ ۔۔۔
اور آپ کے شوق میں اللّہ کے علاوہ کسی اور کا وجود ، موجود نہ ہو ۔
جب آپ صاحبانِ شوق بن جاوٴ ، تو پھر خیال رکھنا ، کہ لوگوں کے حقوق مجروح نہ ہوں ۔
اور یہ پکی بات ہے کہ شوق کا راستہ حقیقت کا راستہ ہے ۔
حضرت واصف علی واصف رح
( گفتگو 5 _ صفحہ : 233 )
![]()

