Daily Roshni News

شوکت خانم کینسر ہسپتال کا چیرٹی پروگرام4 اکتوبر کو ہوگا۔

ہالینڈ، شوکت خانم کینسر ہسپتال کا چیرٹی پروگرام

۔4 اکتوبر کو ہوگا ، روشنی نیوز کے ایم ڈی میاں عاصم محمود

 شرکائے تقریب کے اعزاز میں ڈنر دیں گے ۔ حسین کیانی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ جاوید عظیمی ۔۔۔ عکاسی ۔۔۔خالد محمود ۔۔۔المعروف ٹونی )گزشتہ دنوں ہالینڈ کے شہر ایمسٹر ڈیم کے مقامی ریسٹورنٹ تندوری کیٹرنگ سروس میں شوکت خانم کینسر  ہسپتال  کے لئے 4 اکتوبر 2025 کو منعقد ہونے والے سالانہ چیرٹی پروگرام  کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ مذکورہ اجلاس  سے چیرٹی پروگرام کے منتظم اعلیٰ غلام حسین کیانی نے اجلاس کے شرکا سے مخاطب ہوئے کہا میں تمام خواتین و حضرات کو خوش آمدید کہتا ہوں اور مشکور ہوں کہ آپ سب دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کئے جانے والے سالانہ چیز ٹی پروگرام کے انتظامی امور کو واضح شکل دینے  کے لئے اپنے رائے سے نوازیں گے ۔ غلام حسین کیانی نے ایک موقعہ پر چیرٹی پروگرام کے لئے  اخبار روشنی نیوز انٹر نیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم  محمود اور ان کی ٹیم شرکائے تقریب کے اعزاز میں ڈنر پیش کریں گے۔ بعد ازاں تنویر علی نے گزشتہ سال سے اب تک کی آڈٹ رپورٹ کے ذریعے چیرٹی  میں  ملنے والی  رقوم کی شفافیت کو شرکا کے اجلاس کے  سامنے  پیش کیا ۔ مزید بر آں شرکائے اجلاس اور آرگنائزنگ کمیٹی کے مابین چیرٹی پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے بھر پور تبادلہ خیال ہوا ۔

پروگرام کی آرگنائزنگ کمیٹی نے شرکائے اجلاس کے لئے لذت کام و دہن کے سلسلے میں لذیذ عمده گرما گرم انواع و اقسام کے پاکستانی کھانوں، پر دودھ پتی ،چائے ، قہوہ اور ترکی  کی مٹھائی  بکلاواکاپر تکلف و اہتمام کیا۔

Loading