Daily Roshni News

شوہر کی اپنی بیوی میں دلچسپی ختم ہو جائے تو کیا کریں!

شوہر کی اپنی بیوی میں دلچسپی ختم ہو جائے تو کیا کریں!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )یہ تحریر میری ان ماوّں اور بہنوں کے لیے ہیں جو کہتی ہے میرا شوہر مجھ میں دلچسپی نہیں لے رہا

میری بہنوں کئی ایسی چیزیں ہیں جو مرد کو جنسی طور پر کمزور کر دیتی ہیں اور مرد اپنی بیوی کے ساتھ چادریں اوڑھنے میں دلچسپی کھو دیتا ہیں!

جیسے ادا نہ کیے جانے والے بلوں سے لے کر ڈپریشن تک، نوکری/کاروبار سے محرومی سے لے کر درمیانی زندگی کے بحرانوں تک، احساس کمتری سے لے کر کم عزت نفس سے لے کر مسترد کرنے تک اور سب سے بڑی، ایک کنٹرول کرنے والی، دبنگ، بے عزتی کرنے والی، غیر متوجہ بیوی ہیں۔

 اگر آپ کا شوہر آپ کو سونے کے کمرے میں خوش کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہا ہے تو یہاں کچھ درج ذیل باتیں بتا رہا ہوں اس پر عمل کرکے  آپ اسے ایک مرد بنا سکتی ہیں۔

  1.👈اس منگائی کے دور میں جہاں بے روزگاری ہر گھر کی کہانی ہے اور جہاں ایک مرد کمانے والا ہوتا ہیں اور 11 عدد کھانے والے ہوں وہاں مرد کی پریشانیاں پہاڑ جتنی ہوتی ہیں اور ایسا مرد سمجھیں کہ وہ آزمائشی دور سے گزر رہا ہے اور اسے آپ کی سمجھ اور ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے۔

  2.👈ہمیشہ، باقاعدگی سے، اس کی مردانگی کی تعریف کریں اور اسے بتائیں کے آپ میرے ھیرو ہیں اور اسے کہیں کے میرے اور میرے بچوں کے لیے قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہیں اور میں ہر نماز کے بعد اللہ رب العزت کی نعمتوں کا شکر ادا کرتی ہوں۔

  3.👈اس کی ہمیشہ، روزانہ اچھے الفاظ میں تعریف کریں۔

  4.👈جتنی بار ہو سکے اس کی حوصلہ افزائی کریں اور اسے بتائیں کہ وہ جو کچھ کرتا ہے اس میں وہ باصلاحیت ہے اور اس کے لیے مواقع کے نئے دروازے کھلیں گے۔

  5.👈غیر مشروط طور پر اس کا احترام کریں۔

  6.👈اس کی ماضی کی غلطیوں، کمزوریوں، خامیوں، ناکامیوں اور کم آنے والوں کو اس کے خلاف استعمال کرنا چھوڑ دیں۔

 7 .👈بنا بتائیں اس سے محبت کریں۔ مباشرت میں پہل کریں اس کی ہاں کا انتظار نہ کریں۔

  8.👈اس کے لیے باقاعدگی سے تیار رہیں ہر وقت۔روزانہ نہائیں صاف ستھری رہیں۔چھونے کے قابل، گلے لگانے کے قابل، نرم، پرکشش اور قابل اعتماد بنیں اپنے شوہر کے لیے۔

 9.👈 اپنی بیڈروم لائف یعنی۔جنسی عمل ادا کرنے کا ٹائم ٹیبل بنائیں۔اپنے شوہر کو بتایا کریں تاکہ آپ دونوں مل کر اس فطری عمل سے زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہوں

 10.👈اپنے شوہر کی کمزوریوں کا مذاق نہ اڑائیں۔

 11.👈 اسے عوامی سطح پر کبھی درست کرنے کی کوشش نہ کریں مطلب اہنے شوہر کو اسکے رشتے داروں کے سامنے کبھی بھی نصیحت کرنے کی کوشش نہ کریں چاہے آپ حق پر ہی کیوں نہ ہوں۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کے لکھنے اور پڑھنے والوں کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمیین ثم آمیین

Loading