شہدائے کربلا کانفرنس 2023
بروز جمعتہ المبارک28جولائی شام ساڑھے سات بجے
پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہو گی۔
علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی علمی و فکری خطاب فرمائیں گے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) عشرہ محرم الحرام کی دس روزہ تقریبات روزانہ کی بنیاد پر کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں عقیدت و احترام سے جاری و ساری ہیں۔ متذکرہ تسلسل کےسلسلے میں پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں مرکز کی انتظامیہ کی جانب سے ایک عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس بروز جمعتہ المبارک 28جولائی2023 کو شام ساڑھے سات بجے منعقد کی جارہی ہے۔ اس پروقار تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے معزز خواتین و حضرات اور نوجوانوں کو دعوت ِ خاص دی جاتی ہے۔مذکورہ کانفرنس سے مرکز کی مسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی شہدائے کربلا بلخصوص امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت ِ عظمٰی پر اپنے مخصوص علمی و فکری انداز میں روشنی ڈالنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر حسینی سے کی جائے گی۔ مرکز کی انتظامیہ ملتمس ہے کہ پر وگرام میں شرکت کرنے والے خواتین و حضرات ، نوجوان اور بچے وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ مذکورہ پروگرام کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔