Daily Roshni News

شہدائے کر بلا کی یاد میں پُر وقار خصوصی تقریب،نامور نعت خواں عبد القادر نوشاہی (یوکے) خصوصی شرکت کریں گے۔

ہالینڈ، شہدائے کر بلا کی یاد میں پُر وقار خصوصی تقریب
۔14 جولائی 2025 کمیونٹی سینڑ دی ہیگ میں منعقد ہوگی۔
نامور نعت خواں عبد القادر نوشاہی (UK) خصوصی شرکت کریں گے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی)محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام جس کے پہلے عشرے میں واقعہ کربلا رونما ہوا جس میں رسول محتشم ﷺ کے نواسے،اہل بیت اطہار اور دیگر جان نثاروں کوشہید کر دیا گیا۔ نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام نے اپنے نانا کے دین ،دین اسلام کے تحفظ اور بقا کے لئے میدان کربلا میں سجدے میں شہادت کا جام نوش فرما کر زندگی کو بندگی بخش دی ۔ دنیا بھر کے مسلمان شہدائے کربلا کی یاد میں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مجالس اور محافل کا ہر سال باقاعدگی سےاہتمام کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں محفل شہدائے کربلا کی خصوصی پُر وقار تقریب بروزسوموار14 جولائی 2025 کو پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ میں شام سات سے رات نوبجے تک اہتمام کیا جا رہا ہے۔متذکرہ پُر وقار تقریب میں شرکت کے لئے نامور نعت خواں عبد القادر نوشاہی برطانیہ سے تشریف لا رہے ہیں اور خصوصی نعت خوانی کریں گے سید محمد احسان شاہ نوشاہی اور قاری محمد عیسی ٰ خان نوشاہی خصوصی حاضری پیش کریں گے پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر حسینی سے کی جائے گی ۔ کمیونٹی کے حضرات شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

Loading