شہر اقبال میں آل پاکستان علامہ اقبال ایوارڈ تقریب
رپورٹ۔۔۔ عیشا صائمہ. پاکستان
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ شہر اقبال میں آل پاکستان علامہ اقبال ایوارڈ تقریب۔۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ عیشا صائمہ. پاکستان )ادب کی ترویج و ترقی میں بہت سی تنظیمیں اور ادارے کام کر رہے ہیں ان میں سے ایک بزم علم و ادب بھی ہے جس نے بہت کم عرصے میں علم و ادب کے فروغ کے لئے نہایت اہم کام کیے اور
اس بزم کی شہرت اپنے علاقے سے نکل ہر سو پھیل گئ پچھلے سال کی طرح اس بار بھی اس تنظیم نے ایسی بزم سجائی جس کی گونج تا دیر سنائی دیتی رہے گی –
شہر سیالکوٹ جسےشہر اقبال بھی کہا جاتا ہے اس شہر میں بزم علم و ادب کے زیر اہتمام 30 دسمبر 2023ء کو ایک پر وقار اور منظم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کی بہترین کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا _تنظیم کے ممبران تین ماہ کی مسلسل محنت اور اپنی لگن سے اس کو شاندار بنانے میں کامیاب ہوئے – ادب سے لگاؤ رکھنے والوں نے اس بزم میں آکر نہ صرف اسے رونق بخشی بلکہ ملک کے ہر کونے سے اپنی آمد کے ذریعے اس بزم اور اس کے بانی واراکین پر اپنے اعتماد کی مہر ثبت کی اس شہر کی رونقوں سے لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ بہت سا پیار اور محبتیں بھی سمیٹیں اور سب سے اہم یہ کہ اپنے محسن علامہ اقبال رح کے گھر جا کر اپنی عقیدت و محبت کا اظہار بھی کیا –
یوں کہنا بجا ہو گا کہ تنظیم بزم علم و ادب میں شرکت کے لیے ملک کے پانچوں صوبوں اور آزاد کشمیر تک کے تمام ستارے جن کے علم و فن اور ادبی تخلیقات کی گونج ان کے علاقے سے لے کر شہر سیالکوٹ تک پہنچ چکی تھی سب مدعو تھے جتنی خوب صورتی سےاس عمارت کو سجایا گیا تھا اس سے زیادہ خوب صورت اور باوقار انداز میں بزم کے بانی و صدر ” جناب نعمت اللہ ارشد گھمن” نے اپنی نظامت سے اس محفل کو چار چاند لگا دیئے –
اس پروقار تقریب کی صدارت پاکستان کے ممتاز ماہر اقبالیات ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر سعید الحسن چشتی وائس چانسلر مائی یونیورسٹی اسلام آباد،جاوید اقبال بابر سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ ، فضل جیلانی چیئرمین ایئر سیال،کیپٹن(ر) عطا محمدخان، معروف سیاسی و سماجی شخصیت مرزا خرم زیب شاہ جی اور کاظم علی باجوہ چیئرمین علی پراپرٹی ڈویلپرز تھے۔اس کے علاوہ پنجابی کے معروف موٹیویشنل اسپیکر اویس گھمن سیالکوٹی ، رانا فیاض احمد مینیجنگ ڈائریکٹر مون لائٹ، عنایت رسول مینجر آفاق اور عبدالجلیل المعروف چاچا کرکٹ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس تقریب کا انعقاد مون لائٹ انٹرنیشنل پبلشرز، آفاق ایجوکیشن، یونائیٹڈ سکول ایسوسی ایشن اور ایئر سیال کے خصوصی تعاون سے کیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ ضیغم عباس نے حاصل کی جبکہ معروف نعت گو شاعر تجمل حسین تجمل قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔محمد عرفان الحق نے اپنی مترنم آواز میں کلام ِاقبال سنا کر ایک سماں باندھ دیا- محمد ایوب صابر سرپرست بزمِ علم و ادب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
آل پاکستان علامہ اقبال ایوارڈ 2023ء کی تقریب پانچ حصوں پر مشتمل تھی۔ اس تقریب کے پہلے حصے میں “علامہ اقبال ایوارڈ برائے کتب” پیش کیے گئے۔بزمِ علم و ادب کو پاکستان بھر سے ملنے والی کتب میں سے جن کتب کو ایوارڈ کے لیے نو رکنی ایگزیکٹو کمیٹی نے منتخب کیا ان میں “اردو تحقیق و تنقید ” کے حوالے سے ڈاکٹر محمد عامر اقبا ل کی کتاب “پروفیسر عبدالحق:احوال و آثار”، پروفیسر اشفاق نیاز کی کتاب”پروفیسر اصغر سودائی :قومی ہیرو”، محمد حسنین عسکری کی کتاب ” اُردو میں سلام گوئی” اور ثوبیہ رحمت کی کتاب “ڈاکٹر وسیم انجم کی اقبال شناسی” شامل تھیں۔ اُردو شاعری کی کیٹیگری میں تنویر احمد تنویر کی کتاب “تابِ سُخن” ، ڈاکٹر اشفاق احمد ورک کی کتاب” مجال” ، ڈاکٹر عارف حسین عارف کی کتاب ” رات کی دہلیز پر” اور محمود حیدرپیرزادہ کی کتاب” قریہ جاں” ،نعتیہ شاعری کی کیٹیگری میں طالب حسین کوثری کی کتاب ” ثنائے رھبر عالم”، اقرار مصطفے کی کتاب “حُسنِ کُن” اور عرفان علی عرفان کی کتاب ” ورفعنا کی صدا” ، پنجابی شاعری میں پروفیسر شفقت رسول مرزا کی کتا “مینہ دیاں کنیاں” اور رفعت وحید کی کتاب” سولی ٹنگیا سورج”،پنجابی نثرکی کیٹیگری میں ڈاکٹر اکبر علی غازی کی کتاب”قصہ سوہنی مہینوال دی روایت، اُردو افسانے کی کیٹیگری میں منان لطیف کی کتاب”سلاخیں چیرتے ہاتھ”، عینی عرفان کی کتاب “مٹی کے مکیں”، حنا انصاری کی کتاب” ورائے اشک”اور قدسیہ شکیل کی کتاب” افسانوی دنیا”، اردو ناول کی کیٹیگری میں ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی کی کتاب”کافرستان”، عیشا صائمہ کی کتاب”قرض مٹی کا”، ادبِ اطفال میں محمد شاہد حفیظ کی کتاب “مٹی کی محبت”، محمد جنید صدیقی کی کتاب ” کامیابی کی سیڑھی” اور مائرہ ملک کی کتاب” چوری کا کیک”، اسلامی کتب میں ڈاکٹر انصر جاوید گھمن کی کتاب” سوانح حیات:حکیم محمدصادق سیالکوٹی”، اعجاز خان میو کی کتاب”عرش سے فرش تک ” اور بنت عطا ء البصیر کی کتاب” میرا پیغمبر عظیم تر ہے”، خطو ط کی کیٹیگر ی میں احسان فیصل کنجاہی کی کتاب” خط میرے نام”، مضامین کی کیٹیگری میں ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور کی کتاب” قلم اور کتاب” ، علاقائی زبانوں کی کیٹیگری میں اشتیاق احمد نوشاہی کی کتاب”نوشاہیاں نے شاہ” اور طنز و مزاح کی کیٹیگری میں عبدالرحمٰن عبد کی کتاب ” اشکِ خنداں” کو علامہ اقبال ایوارڈ پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوسرے حصے میں سال 2023ء کے دوران شعبہ تعلیم اور شعر و ادب کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو “علامہ اقبال ایوارڈ برائے علمی و ادبی خدمات” پیش کیا گیا ۔ ان شخصیات میں کیپٹن (ر) عطاء محمد خان سابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ موجودہ صوبائی محتسب سیالکوٹ ریجن، ڈاکٹر یاسمین کوثر ہیڈ آف اقبال چیئر یونیورسٹی آف سیالکوٹ، ڈاکٹر عنایت مرتضیٰ شہزاد اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اُردو مائی یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر عظیم اللہ جندران، ڈاکٹر جاوید اقبال جاویداسسٹنٹ پروفیسر و مدیر ذوقِ تحقیق (تحقیقی مجلہ)، ڈاکٹر عمارہ رشید اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، ڈاکٹر رفعت چوہدری لیکچرار شعبہ اُردو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ،ڈاکٹر ولید خان اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ،ممتاز ٹیچر ز ٹرینرڈاکٹر مجاہد چوہدری ، فرہاد احمد فگار لیکچرار مظفرآباد، محمد پرویز بونیری لیکچرار، پروفیسر سید عدید، مقبول احمدشاکر، حکیم عبدالرؤف کیانی بانی فکشن ہاؤس گوجرخان، شفیق الرحمنٰ الہ آبادی،میاں ساجد علی چیئر مین علامہ اقبال سٹیمپ سوسائٹی،یاسر محمود صادق سینئر سجیکیٹ اسپیشلسٹ،معروف ماہر تعلیم وحید اشرف، سلسبیل افتخار چیمہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، نامور ماہر تعلیم عاشق حسین صدیقی، معروف ماہر اقبالیات حاجی چوہدری شکیل بھنڈر، راجا غلام اصغر، شہزاد اسلم راجہ، تسلیم اکرام چیئرپرسن بزمِ تسلیم، سینئر صحافی عبدالشکور مرزا، میڈم ثمینہ شاہ ڈائریکٹر دی کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز، چوہدری شاہد محمود ڈائریکٹر دی بیسٹ سکول سسٹم، نعیم شہزاد ڈائریکٹر الہادی گرلزکالج،بلال حیدر کاظمی ڈائریکٹر دی کڈز ماڈل ہائی سکول ،صفیہ انور صابری چیئرپرسن اقبال ادبی فورم، محمد تنویر اعوان، خالد پرویز ڈائریکٹر ذکا پبلک سکول، محمد سلمان علی ڈائریکٹر العمران ماڈل ہائی سکول دھمتھل تحصیل ظفروال، محمد بلال امتیاز ڈائریکٹر احسن پبلک ہائی سکول سنکھترہ، اسرار احمد گیلانی ڈائریکٹر گیلانی پبلک سکول نونار،معروف عالم دین، محقق ، سینئر صحافی، کالم نگار قاری لیاقت علی باجوہ، شیخ اسلم شاہد سرپرست بزمِ علم و ادب تحصیل ڈسکہ، ڈاکٹرالیاس عاجز، معروف مونٹیسوری ٹرینرمریم نقوی،سلیم یونس چیمہ چیئرمین اینجلز سکول سسٹم ڈسکہ اور سی ای او سرائے ادب فاکہہ قمر شامل تھیں۔بزمِ علم و اد ب کے زیرِ اہتمام “اکیسویں صدی میں فکر اقبال کی ضرورت و اہمیت” کے عنوان سے منعقدہ تحریری مقابلے کی فاتح ڈاکٹر سبینہ اویس ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اُردو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کو دس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔
نامور سماجی شخصیت اور صحافی عبدالباسط اکرام، سمیع اللہ مغل ، وارث محمود، پروفیسر نعیم عطاری،تجمل حسین تجمل اور محمد عرفان الحق کو شاہین ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں پروفیسر ندیم اختر سینئر نائب صدر بزمِ علم وادب وسینئر ماہر مضمون، شہزاد احمد مغل اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ذوالفقار علی بھٹی، محمد شاہد حنیف سینئر نائب صدربزمِ علم و ادب، قیصر محمود باجوہ فنانس سیکرٹری بزمِ علم و ادب، نصیر احمد بھلی سرپرست بزمِ علم و ادب تحصیل سیالکوٹ، پروفیسر یاسر جاوید سی ای او لینگویج زون،ایم عابد ایڈوکیٹ، فریحہ باجوہ پی ایچ ڈی اسکالر، محمد آصف سیٹھی ای ڈسکہ ویب چینل، صائمہ اختر سینئر نائب صدر بزمِ علم و ادب، عکاشہ اصغر سینئر نائب صدر بزمِ علم وا دب، رضیہ بی بی، عیشا سرور،میاں امجد علی صدر پنجاب ٹیچرز یونین، امتیاز طاہر مرکزی سیکرٹری نشر و اطلاعات پنجاب ٹیچرز یونین،مبشر علی ماہرتعلیم، عادل بادشاہ پی ایچ ڈی اسکالر، پروفیسر اختر چیمہ، شریف فیاض وزیر آبادی، یوسف سہوترہ سینئر نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین، محمد اجمل فاروقی صدر حلقہ اربا ب ذوق مراکیوال، علامہ طارق محمود انجمن اساتذہ پاکستان، حامد باجوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ظفر بٹ، مہر محمد انور، صدام حسین پی ایچ ڈی اسکالر، محمد ایوب سینئرہیڈ ماسٹر، سدرہ نسیم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، حافظ بلال، عاطف شہزاد دی رائل سکول سسٹم، علی اسداللہ ایڈوکیٹ، نفیسہ نذیر پی ایچ ڈی سکالر، ملک راشد محمود، زاہد حسین اور محمد ایوب شفیقی شامل تھے۔
تقریب کے چوتھے حصے میں پاکستان بھر سے منتخب شدہ جن دس شخصیات کو “علامہ اقبال گولڈ میڈل” پیش کیا گیا ان میں ڈاکٹر مختار احمد ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈویژن،پروفیسر ڈاکٹر مشتاق عادل صدر شعبہ اُردو یونیورسٹی آف سیالکوٹ، ڈاکٹر منظر پھلوری، الیاس گھمن پنجابی سیوک، پروفیسر عبدالشکور سیال چیئرمین لرننگ زون سکول سسٹم، علی اصغر ثمر ، انجینیر فیضان الحق مرزا، ردا فاطمہ،صاحبزادہ مسعود چشتی اور چوہدری محمود بسرا شامل تھے۔
آل پاکستان علامہ اقبال ایوارڈ 2023ء کی سب سے بڑی کیٹیگری کا “لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” جن دس شخصیات کو پیش کیا گیاان میں ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی ممتاز ماہر اقبالیات، ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی چیئرمین اقبال اکادمی لاہور، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر وحید الزماں طارق، ڈاکٹر عارف فرہاد صدر شعبہ اُردو مائی یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسرڈاکٹر نوید جمیل ملک ڈین فیکلٹی آف ہومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز، ڈاکٹر محمد قمر اقبال مرکزی صدر بزمِ فکر اقبال پاکستان،خالد فتح محمد ممتاز افسانہ نگار اور ناول نویس، ڈاکٹر اعجاز الحق اعجاز صدارتی اقبال ایوارڈ یافتہ اور مرزا اورنگ زیب شاہ جی(مرحوم ) شامل تھے۔
ڈاکٹر سعید الحسن چشتی وائس چانسلر مائی یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے اختتامی خطبے میں تنظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس کے بانی و صدر سمیت تمام ممبر و اراکین کو ادب کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے اور ادبی بزم کو سجا کر سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی آخر میں ملی ترانہ پیش کیا گیا تقریب کے اختتام پر پر لطف ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا –