شیطان کے کارنامے
خصوصی تحریر
شیطان صرف برائی کو اچھا بنا کر دکھا تا ہے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )شیطان کے بہکاوے میں آنے والا کوئ شخص بری الذمہ نہیں ہوتا، اس لیے کہ شطان صرف برائی کو اچھا بنا کر دکھاتا ہے، وہ وسوسہ ڈالتا ہے، کسی کو ہاتھ پکڑ کر گمراہی کے طرف نہیں لے کے جاتا،قیامت کے دن جب ایسے لوگوں کو جب پکڑا جائے گا اور وہ واویلا کریں گے تو شطان صاف کہہ دے گا کہ مجھے ملامت مت کرو خود کو ملامت کرو، میں نے تو صرف دعوت دی تھی تم. نے خود میری بات مان لی
کیا یہ بات قرآن کریم میں بھی کہی گئی ہے؟
جی ہاں قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ہی نے بتایا ہے. مگر انسان اپنے کمزوریوں کے بنا پر اسکے فریب میں آجاتے ہیں، یہی پہلے یہود اور اب مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے، فرقہ واریت اور تعصبات کے پیچھے انسانی کمزوریاں کارفرما ہیں. مگر روز قیامت یہ کمزوریاں کوئی عذر نہیں بن سکیں گی، ہر شخص کو بتانا ہوگا کہ اس نے سچائی کو چھوڑ کر تعصبات کو کیوں کیے رکھا