Daily Roshni News

صاحبزادہ حامد فاروق کے اعزاز میں چوہدری یوسف نے پر تکلف لنچ کا اہتمام کیا۔

صاحبزادہ حامد فاروق کے اعزاز میں چوہدری یوسف نے

 پر تکلف لنچ کا اہتمام کیا ، کمیونٹی کی مختلف

مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات کی بھر پور شرکت۔۔

 ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ رپورٹ جاوید عظیمی ۔۔۔ عکاسی ۔۔۔ جاوید بٹ پیارا ) معروف مذہبی اسکالر صاحبزادہ ڈاکٹر سید حامد فاروق بخاری ہالینڈ کے خصوصی دورے پر ہیں۔ گزشتہ دنوں 11 جولائی 2025 انھوں نے پاکستان اسلامک اینڈکلچر سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجدمیں خطاب کیا اور نماز جمعہ کی امامت بھی کروائی ۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت اور سماجی رہنما چوہدری محمد یوسف  نےصاحبزادہ حامد فاروق بخاری کے اعزاز میں پر تکلف لنچ کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات نے بھر پور شرکت  کی۔دوران لنچ مختلف موضوعات پرگفتگو کا سلسلہ جاری رہا ۔ ڈاکٹر حامد فاروق نے میزبان اول چوہدری یوسف کا عزت افزائی پر صمیم قلب سے شکریہ  اادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ میزبان اول کے صاحبزادے چوہدری عامر یوسف نے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان اور کمیونٹی کے معززین کا  بھی لنچ میں شرکت کرنے پر  تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Loading