صداکار ،قلمکار اور سفر کار !
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )بچپن کی یادوں میں نمایان یاد آج بھی رضا علی آبادی صاحب کی خوبصورت انس کھنک دار آواز اور خوبصورت تکلم ہے اور جرنیلی سڑک اور شیر دریا پروگراموں نے مجھے اردو سے نہ صرف آشنا کیا بلکہ شوق تھریر بھی پیدا کیا ۔
رضا علی آبادی صاحب سے میں ہمیشہ متاثر رہا اور انکی کتب لیکر پڑھیں ۔ خواہش ہے کبھی ان سے تفصیلی ملاقات ہو جائے ۔ آج انکے بارے میں معلومات پڑھیں تو یادوں کی بارات نے مجھے آلیا ،ایک دفعہ بی بی سی کے لندن کے سٹوڈیو میں ان سے سرسری سی ملاقات بھی ہو تھی ۔انکے بارے معلومات پڑھیں ۔ لکھنے والے کا شکریہ !
اپنی دل آویز آواز اور فکر انگیز تحریروں کے سبب نصف صدی سے زیادہ عرصے سے لوگوں کی ذہنی، فکری، تہذیبی اور جذباتی تربیت کرنے والے بے مثل صدا کار، معروف صحافی، محقق، سفرنامہ نگار اور ادیب جناب رضا علی عابدی کی آج سالگرہ ہے۔ رضا علی عابدی 30 نومبر 1936ء کو روڑکی، ضلع ہری دوار انڈیا میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم یو پی سے حاصل کی، آپ کے والد بزرگوار کا تعلق لکھنؤ سے تھا۔ 1950ء میں آپ پاکستان آ گئے۔ 13 برس کی عمر میں آپ نے اخبارات و جرائد کا باقاعدگی سے مطالعہ شروع کیا جو سات دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی جاری و ساری ہے۔ اخبارات کے مطالعہ سے اپ فن خبر نگاری سے مکمل واقف ہو چکے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے 20 برس کی عمر میں 1956ء میں پہلی مرتبہ بائیں ہاتھ سے انگریزی خبر کا ترجمہ کیا۔
جناب رضا علی عابدی نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ کو نہ صرف دیکھا بلکہ اس کو مکمل اخبار میں رپورٹ بھی کیا۔ اس وقت وہ عملی طور پر روزنامہ ‘حریت’ کے ساتھ منسلک تھے۔ اس کے بعد اسکالر شپ پر مزید تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ 1972ء میں اپ نے بی بی سی سے منسلک ہو کر عملی طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر بی بی سی کے پروگرام، ڈاکومنٹریز تھیں اور رضا علی عابدی تھے۔
بی بی سی نے جناب رضا علی عابدی کو پاکستان بلکہ پوری دنیا کے اردو بولنے والوں میں دلوں میں جا بٹھایا۔ اور یوں وہ 1996ء میں 60 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوئے۔ رضا علی عابدی نے اب تک 30 سے زائد کتابیں لکھیں ہیں جس میں 16 بڑوں اور 14 کتابوں کا تعلق بچوں اور کے مسائل و عمر سے ہے۔ آپ کو 6 نومبر 2013ء کو اسلامیہ یونی ورسٹی بہاول پور کی طرف سے پی ایچ۔ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دینے کا اعلان کیا گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
|تصانیف|
سفر نامے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جرنیلی سٹرک
شیر دریا
جہازی بھائی
ریل کہانی
پہلا سفر
تیس سال بعد
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
بچوں کی کہانیاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلا تارا
پہلی کرن
چمپکا
میری امی
پیاری ماں
الٹا گھوڑا
قاضی جی کا اچار
پہلی گنتی
بندر کی الف ب
چوری چوری چپکے چپکے
کمال کا آدمی
نٹ کھٹ لڑکا (شاعری).
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ادبی و تحقیقی کتب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کتب خانہ
اردو کا حال
اپنی آواز(افسانے)
جان صاحب(افسانے)
حضرت علی کی تقریریں
جانے پہچانے
ملکہ وکٹوریا اور منشی عبد الکریم
نغمہ گر (برصغیر کے نغموں کی تاریخ)
ریڈیو کے دن
اخبار کی راتیں
کتابیں اپنے آباء کی
پرانے ٹھگ
#RazaAbbasZaidi
#RazaAbbasZaidiBBc
#bookwrittingjourney
#آزاد_غلاموں_کے_دیس_میں
#azadghulamounkaydesmain
#shairsachboltihai
#urdulitrature
#bookshaveromance
#objectivewritings
#privilegeofauthoroftwobooks
#bookshaveromance
#bookshaveromance
#bookwrittingjourney
#آزاد_غلاموں_کے_دیس_میں
#shairsachboltihai
#azadghulamounkaydesmain
#Youcansharethispost
#privilegeofauthoroftwobooks
#bookshaveromance
#bookwrittingjourney
#Socialnedia
#Moderncommunicationtools
#Sihalayatra
![]()

