Daily Roshni News

ضمنی انتخاب میں بدمزگی ہوئی تو رات تک عہدوں پر نہیں رہیں گے: وزیراعلیٰ کے پی کی انتظامیہ اور پولیس کو وارننگ

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ  میں انتظامیہ اور پولیس کو خبردار کرتا ہوں کہ اگر الیکشن کے دن بدمزگی ہوئی تو آپ رات تک عہدوں پر نہیں رہیں گے۔

ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ مقبول لیڈر ہمارے لیے جیل میں ہے، اس کا بھانجا قید کاٹ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو سڑک پرگرایاگیا، ان پرظلم کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر ہمارے بچوں کے لیے قربانی دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ  ایبٹ آباد کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار عمر ایوب کی اہلیہ کو عمر ایوب سے بھی زیادہ ووٹ ملیں گے،  23 نومبرکو عمرایوب کی اہلیہ کو 2 لاکھ ووٹ دےکر کامیاب کریں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ میں انتظامیہ اور پولیس کو خبردار کرتا ہوں کہ اگر الیکشن کے دن بدمزگی ہوئی تو آپ رات تک نہیں رہیں گے۔

Loading