Daily Roshni News

طلاق یافتہ بیٹی اور بے روزگار بیٹا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کس قدر احمقانہ بات کتنے دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ کوئی نہیں پوچھ رہا کہ بھئی جن ماں باپ سے ماں کے پیٹ سے لے کر تمہیں جوان ہونے تک پالا ہے۔ اپنا خون پسینہ ایک کر کے تمہیں دن کا آرام اور رات کی نیند مہیا کی ہے۔ اور وہ بھی اپنے خوابوں، خواہشوں اور جوانی کو آگ لگا کر ۔ ۔ ۔ ایسے ماں باپ پر تمہارے لیے بجلی کا بل مہنگا ہوگا❓ ۔ ۔ ۔ یہ بات کرتے تمہیں حیاء تک نہیں آتی ۔ ۔

بات دراصل یہ ہے کہ تم ہو ہی بے،غیرت۔ ۔ اور بےحیاء ۔ ۔ دوسرے ممالک میں جس عمر میں لڑکے اور

لڑکیاں بےبی سٹنگ کر، ریستورانوں میں ویٹر بن کے اور ٹرینوں میں اخبار بیچ کر اپنا جیب خرچ نکال رہے ہوتے ہیں، تم اس عمر میں بوڑھے ہوتے ماں باپ کے پیسوں پر عیاشی کرتے ہو۔

غریب خاندان میں پیدا ہونے کے باوجود تمہارے نخرے امیروں سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے کہ تمہارے انپڑھ ماں باپ کو یہ امید ہوتی ہے کہ یونیورسٹی پڑھ کر تم ان کی زندگیوں میں بھی کچھ سکون لاؤ گے۔ ۔ چلو انکے لیے نہ سہی اپنے لیے ہی اپنی زندگی اتنی تو بہتر کر لو گے کہ تمہیں انکی طرح بارہ گھنٹے کی شفٹ پر کم سے کم تنخواہ کے ساتھ بچے نہ پالنے پڑیں۔ ۔ ۔

تمہارا باپ ایک جوتے کے ساتھ تین سال نکالتا ہے، اور تمہاری ماں، گردے درد کی دوائی میں ناغہ کرتی رہتی ہے تاکہ اس کی دوائی کی ڈبیا ایک ہفتے کی بجائے دو ہفتے چل سکے۔ ۔ ۔ لیکن دونوں مل کر تمہارے کالج میں دوستوں کے ساتھ فنکشن کے لیے پیسے مہیا کرتے ہیں۔ تمہارے مری اور ناران جانے کے ٹرپ کے پیسے ہنسی خوشی دے دیتے ہیں۔

اس کے بدلے اٹھارہ سال تک یونیورسٹی پڑھنے کے دوران اور اگلے چار سال “اچھی جاب” ڈھونڈنے کے دوران تم انکو کیا دیتے ہو❓ صرف ایٹی ٹیوڈ❓ ۔ ۔ ۔ باپ کچھ کہہ بھی دے تو ماں تمہاری منتیں کرتی رہتی ہے کہ جوان بیٹا ہے غصے سے کہیں چلا نہ جائے۔ ۔ ۔ روٹی ناشتہ لے کر تمہارے آگے پیچھے پھرتی ہے۔

اور تم کوئی چھوٹی موٹی نوکری نہیں کرنا چاہتے۔ کیونکہ تم نے یونیورسٹی میں چند سال پڑھ لیا ہے۔ اس لیے اب کوئی معمولی جاب تمہاری عزت کو بٹہ لگاتی ہے۔ جبکہ تمہارا باپ روزانہ اپنے افسروں سے جھڑکیاں کھاتا ہے، کیونکہ بوڑھا ہونے کے ساتھ اب اس سے پہلے جیسی مشقت نہیں ہوتی ۔ ۔ اسکی جاب اس کے لیے روز بروز مزید اذیت ناک ہوتی چلی جاتی ہے۔ ۔ ۔ لیکن پھر بھی وہ خوشی خوشی جاتا ہے کہ مہینے کے آخر پر وہ تمہارے لیے نئے جوگرز خرید سکے ۔ ۔

Loading