Daily Roshni News

عادت پڑ جانا ؟۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹراختر ملک

( Benzodiazepines Addiction ) عادت پڑ جانا ؟  

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔( Benzodiazepines Addiction ) عادت پڑ جانا ؟   ۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک ) ایسے ہی عادت ہوتی ہے ، benzodiazepines یعنی نیند اور سکون آور میڈیسن کی، خصوصاً وہ مریض جو خود ٹیبلٹ یا میڈیسن کی مقدار بڑھاتا چلا جاتا ہے، بد قسمتی سے ہمارے ہاں کافی افراد ڈاکٹر کے مشورے سے اینٹی ڈپریسنٹ بھی  نہیں لیتے، جو کہ اینٹی ڈپریسنٹ benzodiazepines کٹیگری والی میڈیسن سے زیادہ اچھا رزلٹ دیتی ہے اور اینٹی ڈپریسنٹ کی عادت بھی نہیں پڑتی ، لیکن اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کو کام کرنے میں 4 سے 6 ہفتے لگ جاتے ہیں، اس لیے عموماً ڈاکٹر یا سیکیاٹرست، ڈیپریشن انزائٹی ، سٹریس یا نیند کے مسائل وغیرہ کے مریضوں کو benzodiazepines کٹیگری والی میڈیسن کو کچھ ہفتے کے لیے تجویز کرتے ہیں ، اور اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کا کورس 6 مہینے یا سال یا اس سے زیادہ کا دورانیہ بھی ہو سکتا ہے۔ کیونکہ ہر مریض میں اینٹی ڈپریسنٹ میڈیسن کی قسم ، مقدار اور علاج کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔

 اور benzodiazepines کٹیگری والی میڈیسن جیسے Alp, Laxotanil , Naze فوری اثر کرتی ہے اور مریض کو لگتا ہے کہ اصل کام کرنے والی میڈیسن تو یہی ہیں اور اینٹی ڈپریسنٹ میڈیسن کو کچھ ہفتے استعمال کر کے چھوڑ دیتا ہے، اور benzodiazepines کٹیگری والی میڈیسن کو لیتا رہتا ہے اور اس کی مقدار بھی حسب ضرورت بڑھاتا چلا جاتا ہے ، اسی طرح مریض کو  benzodiazepines کٹیگری والی میڈیسن کی عادت پڑ جاتی ہے۔ مزید عادت پڑ جانے کے ساتھ دیگر سائیڈ ایفیکٹ بھی ہو سکتے ہیں جیسے یاداشت کی کمی، سستی ، غنودگی, چکر انا ، بھوک کی کمی ، جنسی خواہش کی کمی ،ٹانگوں، بازوؤں، ہاتھوں یا پیروں میں بے چینی محسوس ہونا  اور زیادہ مقدار کی صورت میں سانس لینے میں دشواری ہونا ، جھٹکے لگنا اور بے ہوشی وغیرہ benzodiazepines کٹیگری والی میڈیسن  کے سائیڈ ایفیکٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

یاد رکھیں antidepressants میڈیسن جیسے fluoxetine ، paroxetine, sertraline, citalopram, اور escitalopram وغیرہ کی عادت نہیں پڑھتی البتہ مریض کو میڈیسن چھوڑنے کے بعد دوبارا ڈیپریشن یا انزائٹی کا مسلئہ ہو سکتا ہے، ڈیپریشن انزائٹی کے مریضوں کے لیے آخری ہدایت یہ ہے کہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے علاج کا کورس یا دورانیہ پورا کریں، دوسری رائے لینے یا ڈاکٹر بدلنے سے گریز کریں اور اپنی مرضی سے اینٹی ڈپریسنٹ میڈیسن کو نہیں چھوڑنا چاہیے، شکریہ

Loading