Daily Roshni News

عالمی جوہری طاقتوں کی فہرست اور ہتھیاروں کی تعداد

عالمی جو*ہری طاقتوں کی فہرست اور ہتھیاروں کی تعداد

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پاکستان اور بھارت جو*ہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے دستخط کنندہ نہیں لیکن کھلے عام  جو*ہری طاقت ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔  اسر*ائیل نے کبھی جوہری طاقت کا اعتراف نہیں کیا لیکن عالمی سطح پر اسے ایک جو*ہری ریاست سمجھا جاتا ہے۔

دنیا میں اس وقت نو ممالک ایسے ہیں، جو یا تو جو*ہری ہتھیا*ر رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں یا جن کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے کہ وہ ایسے ہتھیا*ر رکھتے ہیں۔

پانچ تسلیم شدہ جو*ہری طاقتیں:👇🏻یہ وہ ممالک ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے جو*ہری ہتھیا*ر بنائے اور جو*ہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے تحت قانونی طور پر جو*ہری طاقتیں تسلیم کیے جاتے ہیں۔ ان میں امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں۔ یہ پانچوں ممالک این پی ٹی پر دستخط کر چکے ہیں۔ اس معاہدے کے رکن ممالک جو*ہری ا*سلحے کی تخفیف کے لیے نیک نیتی سے مذاکرات کے پابند ہیں اور دیگر ممالک کو جو*ہری ہتھیا*ر بنانے سے روکنے کی کوششیں کرنے کے پابند بھی۔

دو ایسی جو*ہری طاقتیں بھی ہیں، جنہوں نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے۔ یہ ممالک بھارت اور پاکستان ہیں۔ یہ دونوں حر*یف ہمسایہ ممالک این پی ٹی سے باہر ہیں لیکن کھلے عام اپنی جوہ*ری صلاحیت کا اعتراف کرتے ہیں۔

اسر*ائیل غیر تسلیم شدہ مگر معروف جو*ہری طاقت:👇🏻

اسر*ائیل نے کبھی سرکاری طور پر اپنے پاس جو*ہری ہتھیا*روں کے ہونے کا اعتراف نہیں کیا لیکن عالمی سطح پر اسے ایک جو*ہری ریاست سمجھا جاتا ہے۔ اسر*ائیل بھی این پی ٹی کا دستخط کنندہ ملک نہیں ہے۔

شمالی کو*ریا کی این پی ٹی سے علیحدگی اور بارہا تجربات:👇🏻

شمالی کو*ریا نے 1985 میں این پی ٹی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن 2003 میں یہ کہہ کر وہ اس معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا کہ امریکہ اس کے ساتھ د*شمنی کا برتاؤ کر رہا تھا۔ شما*لی کو*ریا 2006 ء سے لے کر اب تک کئی جو*ہری تجربات کر چکا ہے۔

ایر*انی جو*ہری پروگرام:👇🏻

ایر*ان این پی ٹی کا رکن ہے اور اصرار کرتا ہے کہ اس کا جو*ہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ اگرچہ امر*یکی ا*نٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ ایر*ان اس وقت جو*ہری ہتھیا*ر بنانے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن حالیہ برسوں میں اس نے یو*رینیم کی 60 فیصد تک افزودگی کی ہے، جو ہتھیا*ر بنانے کے قابل معیار یعنی 90 فیصد کے کافی قریب ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) کی جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کی نو جو*ہری ریاستوں کے پاس رواں برس جنوری تک درج ذیل تعداد میں فو*جی مقاصد کے لیے جو*ہری ہتھیا*ر موجود تھے۔

روس: 4,309

امریکہ: 3,700

چین: 600

فرانس: 290

برطانیہ: 225

بھارت: 180

پاکستان: 170

اسر*ائیل: 90

شما*لی کو*ریا: 50

Reference:👇🏻

http://dw.com/p/4w5tG

Loading