عامر ملک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
،New Metro City اور Globe Estate کھاریاں کے فراڈ پر بیرون ملک پاکستانی سراپا احتجاج
ھیلسنکی/فنلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی))دوسال سے اوپر کا عرصہ گزر گیا ساری رقم وصول کرنے کے بعد فائلر کو جھنڈی دکھا دی کوئی پرسان حال نہیں ۔ھیلسنکی/فنلینڈ سے ترجمان ایکشن کمیٹی میٹرو سٹی حافظ محمد مظہر اقبال نعیمی نے کہا کہ ہم تمام اوور سیز متاثرین کی لسٹ تیار کررھے ھیں جنہوں نے،Globe Estate اور New Metro City سے پلاٹ لیے ھیں کچھ لوگوں نے خود ھم سے رابطہ کیا ھے جنھوں نے 16 پلاٹوں کی رقم ادا کردی ھے، انہوں نے مزید کہا کہ میں خود عامر ملک جس سے 10 مرلہ کے دو پلاٹ کی فائل لی تھی ان کے خلاف مقدمہ کرنے جارھا ھوں وکیل سے مشاورت ہوچکی ھے،جب تک ھم اپنے حقوق کی بحالی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر بھرپور انداز میں آواز نہیں اٹھائیں گے ہمیں ھمارا حق نہیں ملے گا،اور یہ لینڈ مافیا کا ازدھا ہمیں نگل جائے اور پتہ بھی نہیں چلے گا اس سے بڑھکر اور کیا ظلم ھوگا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود بھی پلاٹ نہیں ملے اور ابھی دوسال انتظار کرنے کا کہا جارھا ھے۔اس کے لیے اپ اپنے اپنے ممالک جہاں آپ لوگ رہ رہیں ہیں وھاں پاکستانی سفارت خانے میں رپورٹ بھی کریں اور پاکستان میں جس ایجنٹ سے آپ نے فائل لی ھے وھاں اپنے قریبی تھانے میں اس کے خلاف کارروائی کریں اور اگر ہوسکے باہر ممالک میں پاکستان ایمبسی کے سامنے ایک احتجاجی دھرنا دیں،اور اپنے اپنے ملک کے میڈیا میں بھی بیان جاری کروائیں اور حقوق ملنے اور غاصبوں کے چہروں سے نقاب اتارنے تک یہ مہم جاری رھے تاکہ آئندہ کوئی بھی باہر سے پاکستان میں پلاٹ خریدنے کی غلطی نہ کرئے اور نہ ہی اپنی رقم ضائع کرئے،