“عربوں کے دلچسپ واقعات میں سے: عورتوں کا کہنا نہ مانو
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے کوئی جرم کیا تو قاضی نے اسے تین سزاؤں میں سے ایک چننے کو کہا:
پہلی سزا: سو پیاز کھانا
دوسری سزا: سو کوڑے کھانا
تیسری سزا: سو دینار ادا کرنا
اس نے اپنی بیوی سے مشورہ کیا، تو اس نے کہا: “پیاز کھا لو، یہ تو شہد کے برابر ہے۔”
آدمی نے پیاز چن لیا، مگر پینسٹھویں پیاز کے بعد اس کی آنکھیں باہر آ گئیں اور اس نے اعلان کیا کہ وہ مزید نہیں کھا سکتا۔
اس نے دوبارہ اپنی بیوی سے مشورہ کیا، تو اس نے کہا: “اگر پیاز نہیں کھا سکتے تو ایک گھنٹے کا درد بہتر ہے روز روز کے درد سے۔”
آدمی نے کوڑے چن لیے۔
جب کوڑے کی تعداد بہتر تک پہنچی تو اس کے گھٹنے کانپنے لگے اور وہ چیخنے لگا: “بس کرو، میں مزید برداشت نہیں کر سکتا۔”
آخرکار اس نے سو دینار ادا کیے اور کہا کہ وہ گورنر سے ملنا چاہتا ہے۔
اس نے گورنر سے کہا: “آپ کو وصیت کرتا ہوں کہ میری قبر پر لکھوا دینا: ‘جس نے عورتوں کا کہنا مانا، اس نے دوگنی اور تین گنی سزا پائی۔'”
شکریہ 🌹