Daily Roshni News

عرس احمد رضا خانؒ زیر اہتمام فیضان مدینہ منعقد کیا گیا۔

ہالینڈ، عرس احمد رضا خانؒ زیر اہتمام فیضان مدینہ

روٹرڈیم منعقد کیا گیا ، نگران شوریٰ دعوت اسلامی

محمد عمران عطاری کی خصوصی شرکت اور خطاب۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز ڈیسک) گزشتہ دنوں دعوت اسلامی فیضان مدینہ روٹرڈیم کے سینٹرمیں حضرت احمد رضا خان بریلویؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے قاری حافظ محمد عتیق نے کیا جبکہ بارگاہ رسالت مآب ﷺمیں ملک ابراہیم نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ مذکورہ خصوصی عرس مبارک کی تقریب میں شرکت کے لئےدعوت اسلامی پاکستان  کی مرکزی شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری خصوصی طور پر پاکستان سے تشریف لائے ، انھوں نے صاحب عرس کی فروغ اسلام کے سلسلے میں کی جانے والی  گرانقدر خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکائے تقریب کو لنگر رضویہ تقسیم کیا گیا متذکرہ پروگرام میں ہالینڈ کے مختلف شہروں سے علمائے کرام بھی شریک ہوئے ان سب سےخصوصی مہمان محمد عمران عطاری کا تعارف بھی کروایا گیا ۔

Loading