ؒہالینڈ، عرس مبارک امام احمد رضا خان
۔19 اگست 2024 کو فیضان مدینہ روٹرڈیم میں منعقد ہوگا
مولانا حاجی عمران عطاری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی) امام احمد رضاخان بریلویؒ کا سالانہ عرس مبارک دعوت اسلامی بالینڈ کے زیرانتظام و انصرام بروز سوموار 19 اگست 2024 کو شام ساڑھے سات بجے فیضان مدینہ روٹرڈیم میں منعقد ہوگا ۔ اس بابرکت تقریب میں دعوت اسلامی پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ الحاج مولانا عمران علی عطاری خصوصی شرکت اور خطاب کے لئے پاکستان سے خصوصی طور پر تشریف لا رہے ہیں۔ مذکورہ تقریب میں شرکت کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات اور نوجوانوں کو خصوصی دعوت دی جاتی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر سے کی جائے گی۔ یاد رہےخواتین کے لئے پردے کا خصوصی انتظام ہو گا ۔متذکرہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔