Daily Roshni News

عرس مبارک قلندر بابا اولیاء 1992 ، خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کا خطاب  ۔۔۔۔۔ انتخاب ۔ جاوید عظیمی

عرس مبارک قلندر بابا اولیاء 1992 ، خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کا خطاب  ۔۔۔۔۔

انتخاب ۔ جاوید عظیمی( ہالینڈ )

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ عرس مبارک قلندر بابا اولیاء 1992 ، خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کا خطاب  ۔۔۔۔۔ انتخاب ۔ جاوید عظیمی( ہالینڈ ))اگر تم کسی کے لئے کچھ کر سکتے ہو کر گزرو. اللہ بہت دے گا. خرچ کرنے سے کمی نہیں ہوتی ہے. خرچ کرنے سے زیادتی ہوتی ہے. کنجوسی کرنے سے مال و دولت کم ہو جاتی ہے. بظاہر زیادہ نظر آتی ہے لیکن کم ہو جاتی ہے. اور انسان کے دل کے اندر زنگ پیدا ہوتا ہے. جس دل کو اللہ نے اپنا گهر کہا ہے. دنیا کی کبهی محبت نہیں کرتا. یہ نہیں ہے کہ دنیا آپ کمائیں نہیں. محنت  نہیں کریں مزدوری نہیں کریں. لیکن دنیا سے کبهی محبت نہیں کرنا. اس لئے کہ دنیا سے جو لوگ محبت کرتے ہیں. اللہ تعالیٰ انہیں نظر انداز کر دیتا ہے. جو آپ کے مقدر میں ہے،  جو آپ کے نصیب میں ہے. وہ اللہ کی طرف سے آپ کو ملے گا. کبهی آپ بهوکے نہیں رہیں گے کبهی آپ ننگے نہیں رہیں گے.

یہ میری باتیں آپ اپنے ذہن پر ، اپنے دلوں میں اپنی ڈائریوں میں ، اپنے رجسٹروں میں لکھ لیں کہ سچا عظیمی کبهی بهوکا نہیں رہے گا. کبهی ننگا نہیں رہے گا. کبهی بے گهر نہیں رہے گا. کبهی مفلس و قلاش نہیں ہو گا. میں نہیں رہونگا لیکن میری باتیں آپ کو یاد رہیں گی. بات یہ ہے کہ آپ اپنی طرزِ فکر کو تبدیل کریں.

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی

بموقع عرس مبارک

حضور قلندر بابا اولیاء رح 1992

Loading