Daily Roshni News

عشرہ محرم الحرام شہداء کربلا کی مناسبت سے امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا میں دوسری مجلس عزا

عشرہ محرم الحرام شہداء کربلا کی مناسبت سے امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا میں دوسری مجلس عزا

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا) یورپ بھر کی طرح آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھی عشرہ محرم الحرام شہداء کربلا کی مناسبت سے امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا میں دوسری مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ویانا میں مقیم مومنین و مومنات نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔ جس میں مقامی ذاکرین رمیض رضوی۔ فہد نقوی۔ احسن رضا۔ کمیل نقوی۔ انکل حیمد کے علاوہ مولانا ڈاکٹر سید عباس نقوی روزانہ شام 8 بجے ذکر اہلبیت علیہ السلام بیان کر رہے ہیں۔ مولانا سید عباس نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے والدین اور بزرگوں کا احترام ہم پر لازم ہے ۔ ہر حال میں اپنے بزرگ والدین کا احترام کیا جانا چاہئے۔ بعداز مولانا سید عباس نقوی نے شان اہلبیت علیہ السلام بیان کرتے ہوئے شہادت سفیر امام حسین۔ مسلم بن عقیل تفصیل سے بیان کی ۔ مجلس کے اختتام پر ماتم داری اور نیاز بھی تقسم کی گئی۔ اور مولانا سید عباس نقوی کی امامت میں نماز مغربین ادا کی گئی۔

Loading