ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )عشقِ محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں وہی لوگ گر فتار ہوں گے جن پر عشق کی مہر لگائی گئی ہو گی دوسرا کوئی نہیں ہو سکتا کیوں کہ اللہ تعالیٰ ہر کسی کو اپنے رازوں سے آشنا نہیں کرتا اگر آپ عاشقِ محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم ہیں تو شک نہیں کہ آپ حق تعالیٰ کے ہم راز ہیں اور یہ بڑے فخر اور مرتبے کی بات ہے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سے محبّت اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا ذکر وہی لوگ کر سکتے ہیں جن کی روحیں پیدا ہونے سے پہلے
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی محفل میں پرورش پا کر آئی ہوں
پہلے نبیؐ کے عشق میں مدہوش ہو نصیر
پھر یہ کہے کوئی کہ مجھے ہے خدا سے عشق
ذکر محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم ہی ذکر اللہ ہے محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا ذکر اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے
ہر پل ہر لمحہ امت سے اس محبت کو سلام جس کے آخری الفاظ تھے یا ربی امتی یا ربی امتی یااللہ میری امت یا اللہ میری امت
آنکھ والا تیرے جوبن کا تماشا دیکھے
تمام نسبتیں قربان محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی نسبت پر درِ محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی نسبت کو محترم رکھیے
فِدَاكَ اَبِی وَاُمِّی وَرُوحِی وَقَلبِی یَاسَیِّدِی یَارَسُول الله صلى الله عليه وآله وبارك وسلم
آیئے آقا کریم محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود شریف کا نذرانہ پیش کرتے ہیں آپ خود بھی محبت کے ساتھ درود شریف پڑھیں اور اپنے احباب کو بھی اس کی دعوت دیں
اَللَّهُمَّ صَــــــلِّ عَلَى مُحَمَّــــــــدٍ وَّعَلَى آلِ مُحَمَّــــــــدٍ كَمَا
صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ ﺣَﻤِﻴدٌ ﻣَّﺠِﻴْﺪٌ
اَللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّــــــــدٍ وَّعَلَى آلِ مُحَمَّــــــــدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ ﺣَﻤِﻴٍﺪٌﻣَﺠِﻴْﺪٌ…..