ہالینڈ، معروف عالم دین علامہ افتخار علی چشتی کی جانب سے
امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی خصوصی مبارکباد
اور دعائیہ کلمات
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی) گزشتہ روز معروف عالم دین افتخار علی چشتی نے روشنی نیوز سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کے دوران بتایا کہ امسال ہالینڈ میں موجود مساجد اور اسلامی اداروں کی اکثریت کا جمعرات 19 فروری 2026 کوپہلا روزہ ہوگا۔ میں اس پُر مسرت موقعہ پر امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اس دعا کے ساتھ کہ رب کائنات ہمیں اس ماہ مقدسہ کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کی توفیق جمیل عطا فرمائیں۔ آمین ثمہ آمین۔
![]()

