Daily Roshni News

عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہ بنائی جائیں جن سے خواتین کی پرائیویسی متاثر ہو، افغان حکومت کا حکم

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں بنانے پر پابندی عائد کردی جہاں سے خواتین کے استعمال کی جگہوں پر جھانکا جاسکے۔

طالبان نے عمارتوں میں پہلے سے موجود ایسی تمام کھڑکیوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

حکومتی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہیئں جن سے کسی کے صحن، باورچی خانے، پڑوسیوں کے کنویں اور دیگر ایسی جگہیں نظر آسکیں جنہیں عموماً خواتین استعمال کرتی ہیں۔ 

میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ محکمے تعمیراتی مقامات کی نگرانی کریں گے اور اس بات کو یقینی بنا ئیں گےکہ پڑوسیوں کے گھروں میں جھانکا ممکن نہ ہو۔

Loading