Daily Roshni News

عمران خان اسی مہینے احتجاج کی حتمی تاریخ دینگے: علی محمد خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان  اسی مہینے احتجاج کی حتمی تاریخ دیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان  نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سر پر کفن باندھ کر آنے کی جو بات کر رہے ہیں اُس کا مقصد صرف کمٹمنٹ دکھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان اسی مہینے احتجاج کی حتمی تاریخ دیں گے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی تحریک میں صرف کوشش کی جاسکتی ہے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، اب تک کے احتجاج سے متعلق کارکنوں کا گلہ، مایوسی اور توقع جائز ہے۔

Loading