Daily Roshni News

عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا: طلال چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر لوگوں کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا لیکن انہیں حکومت کی جانب سے این آر او کی کوئی پیشکش نہیں ہے۔

  قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل جانے سے پہلے اور بعد میں بھی بیرون ملک جانے یا ہاؤس اریسٹ ہونے کی کئی مرتبہ پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کر دی۔

پروگرام میں شریک سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر لوگوں کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا لیکن انہیں حکومت کی جانب سے این آر او کی کوئی پیشکش نہیں ہے۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Loading