عمران خان کی آنکھ کی تکلیف میں نمایاں کمی آئی ہے، ذرائع
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آنکھ کی تکلیف میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے علاج سے مزید بہتری کی امید ہے، عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 5 سینیئر ڈاکٹرز نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، ڈاکٹرز کی ٹیم میں ماہرین امراض چشم شامل تھے۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھوں کا چیک اپ مکمل، کوئی پی ٹی آئی رہنما جیل نہیں پہنچا
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف بھی شامل تھے، ڈاکٹرز آنکھوں کا معائنہ کرنے والے خصوصی آلات بھی ساتھ لائے تھے، ٹیم میں ٹیکنیشن بھی شامل تھے۔
ذرائع کا مزید کہا ہے کہ میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی قیادت کا جیل میں ڈھائی گھنٹے تک انتظار کرتی رہی تاہم پی ٹی آئی کے کسی رہنما کے نہ پہنچنے پر میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا معائنہ کیا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 16فروری سے قبل بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ طلب کی تھی۔
![]()

