Daily Roshni News

عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرائی گئی تھی اور اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے بھی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی بیٹوں سے بات کرادی گئی ہے۔ جیل حکام کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروائی گئی۔

جیل حکام نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 30 منٹ سے زائد وقت تک اپنے بچوں سے بات کی۔

خیال رہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان لندن میں مقیم ہیں۔

Loading