چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سکیورٹی یقینی بنانےکے لیے پولیس زمان پارک پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی پر 3 شفٹوں میں 106 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
عمران خان گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ سے مقدمات میں ضمانتوں کے بعد قافلے کے ساتھ لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے تھے۔