Daily Roshni News

عمر ایوب اور راجہ بشارت ضمانت منظورہونے کے بعد رہا

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب اور راجہ بشارت کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عمر ایوب خان، راجہ بشارت اور ناصر چٹھہ سمیت گرفتار 5 رہنماؤں کو اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عمر ایوب اور راجہ بشارت کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست بعد از گرفتاری پر اپنے دلائل دیے۔

عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت 5 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی، عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔   بعد ازاں عدالتی کارروائی پوری ہونے کے بعد عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کر دیا گیا۔

عدالت نے ایس پی صدر راولپنڈی نبیل کھوکھر سمیت 5 افسران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، گزشتہ روز عدالتی احکامات کے باوجود عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں کو پیش نہ کرنے پر پولیس افسران کو توہین عدالت نوٹس جاری کیا گیا۔

اس کے علاوہ اے ٹی سی عدالت نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر آئندہ جیل کی حدود کے اندر کسی ملزم کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

Loading