Daily Roshni News

عورتوں اور مردوں میں 12 حیرت انگیز فرق۔

عورتوں اور مردوں میں 12 حیرت انگیز فرق۔

1-مردوں کےلئے عورت جتنی اہم ہوتی ہے، عورتوں کےلئے مرد اتنے اہم نہیں ہوتے۔

2-مرد وجہیہ اچھا لگتا ہے اور عورت خوبصورت۔

3-عورت کی دُکھتی رگ تعریف ہے اور مرد کی تعظیم۔

4-عورت کوئی کمزور مرد پسند نہیں کرتی اور مرد کوئی طاقت ور عورت۔

5-زیادہ تر مرد غصے میں گالیاں دیتے ہیں اور عورتیں بددعائیں۔

6-تعلق ٹوٹ رہا ہو تو مرد زیادہ تر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں، عورتیں چیخنا شروع کر دیتی ہیں۔

7-مرد ماضی میں رہتے ہیں، عورتیں مستقبل میں۔

8-پاکستانی مرد معجزوں پر زندگی گزارتے ہیں اور عورتیں ٹوٹکوں پر۔

9-عورتیں مذہبی ہوتی ہیں اور مرد مذہب پسند۔

10-مرد خیرات دینا پسند کرتے ہیں اور عورتیں صدقات۔

11-مرد زیادہ تر کم مکاؤ قسم کے رویے کے حامی ہوتے ہیں اور عورتیں رکھ رکھاؤ قسم کے رویے کی۔

12-مرد جذباتی ہوتے ہیں اور عورتیں حساس۔

#جاوید_تیموری

Loading