Daily Roshni News

عیدالاضحی کی نماز پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں  ادا کی جائے گی۔

عیدالاضحی کی نماز

28جون2023کو صبح ساڑھے نو بجے

مولانا غلام مصطفےٰ نقشبندی کی امامت میں

پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں  ادا کی جائے گی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی انتظامیہ کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی عیدالاضحی ٰ کی نماز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس سال مذکورہ عید کی نماز 28جون 2023بروز بدھ صبح ساڑھے نوبجے مسجد کے امام و خطیب  علامہ حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی کی امامت میں ادا کی جائے  گی، تاہم صبح پونے نو بجے خطاب کا آغاز کر دیا جائےگا۔ پاکستانی کمیونٹی کے معزز حضرات سے التماس کی جاتی ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے تمام حضرات کا مرکز میں پرتپاک استقبال کیا جائےگا۔ مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ ضرور کریں۔

Loading